ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کانگریس صدر کھرگے آج جموں میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے - Kharge to visit Jammu - KHARGE TO VISIT JAMMU

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے تحت 25 ستمبر کو ووٹنگ ہوگی۔ تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے بڑے پیمانہ پر انتخابی مہم چلائی جارہی ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے آج جموں میں انتخابی مہم چلائیں گے اور کھوڑ میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔

کانگریس صدر کھرگے آج جموں میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے
کانگریس صدر کھرگے آج جموں میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2024, 10:30 AM IST

جموں: کانگریس صدر ملکارجن کھرگے آج جموں و کشمیر کا دورہ کررہے ہیں۔ وہ جموں میں انتخابی مہم چلائیں گے اور کھوڑ میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ ملکارجن کھرگے آج جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیراعلیٰ اور پارٹی امیدوار تارا چند کے لیے انتخابی مہم چلائیں گے اور جموں ضلع کے سرحدی علاقے کھور میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔

پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ کھرگے ہفتہ کی صبح دہلی سے پہنچیں گے اور پہلے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے بعد میں کانگریس سربراہ کھور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں۔ 61 سالہ تارا چند جنہوں نے 2002 اور 2008 میں چھمب سیٹ سے جیت حاصل کی تھی لیکن 2014 میں بی جے پی امیدوار سے انہیں شکست ملی تھی۔ وہ کانگریس لیجسلیچر پارٹی لیڈر، ڈپٹی چیف منسٹر اور جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بڈگام میں عوامی ریلی سے خطاب کیا - Assembly Election 2024

چھمب میں انہیں چار رخی مقابلہ کا سامنا ہے، جہاں بی جے پی نے راجیو شرما کو اس سیٹ سے میدان میں اتارا ہے جبکہ کانگریس اور بی جے پی کے باغی امیدوار ستیش شرما اور نریندر سنگھ بالترتیب آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وہیں ایک اور اطلاع کے مطابق کانگریس رہنما راہل گاندھی 23 ستمبر کو پونچھ کے شرنکوٹ علاقے میں پارٹی امیدوار شاہنواز چودھری کے حق میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.