کورونا کے خلاف گاؤں والوں کی جنگ سے شہر والے سیکھیں - ممبئی کے آرے کالونی کی حدود میں آنے والا مروشی ادیواسی پاڑہ گاؤں
ممبئی کے آرے کالونی کی حدود میں آنے والا مروشی ادیواسی پاڑہ گاؤں ایک پسماندہ گاؤں، شہر کی طرح یہاں کے لوگ جدید سہولیات سے آرستہ نہیں ہے۔ لیکن اس گاؤں کے لوگوں میں کورونا وائرس کو لے کر شہر کے لوگوں سے زیادہ بیداری ہے۔
حالانکہ شہروں کی طرح یہاں پولیس کی سختی نہیں ہے لیکن مقامی افراد خود پولیس سے زیادہ سخت اور اصول کے پکے ہیں اور کورونا وائرس وباء کے خطرے کو سنجیدگی سے سمجھتے ہیں اسی لیے گاؤں کے باہر ہی نوٹس بورڈ پر سخت ہدایتیں لکھ دی گئی ہیں۔
موجودہ حالات کے تناظر میں نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے سبب نہ گاؤں سے کوئی باہر جا سکتا ہے اور نہ باہر کا کوئی بھی شخص اس گاؤں کی حدود میں داخل ہوسکتا ہے۔
گاؤں کے لوگ بھی لاک ڈاؤن کے چلتے اپنے گھروں میں روپوش ہیں لیکن یہ روپوشی کسی مجبوری میں نہیں بلکہ کورونا کو ختم کرنے کے لیے اپنی خوشی سے حکومت کے فرمان پر عمل کر رہے ہیں۔
لاک ڈاؤن میں ان سے زیادہ شاید شہر کے لوگ پریشان نہیں ہوں گے کیونکہ شہر میں ہر طرح کی طبی سہولتیں مہیا ہوتی ہیں گلیوں اور محلوں کو کورونا سے محفوظ کرنے کے لیے سینیٹائز کرنے کی مشینیں دستیاب ہوتی لیکن یہاں ایسا نہیں ہے جبکہ یہ گاؤں ممبئی شہر سے متصل ہے۔
لیکن کورونا کے خطرے کو بھانپتے ہوئے اس گاؤں کے لوگ اپنے گاؤں اور ملک کی سلامتی کے بارے میں سوچتے ہیں اسی لیے حال ہی میں بچوں نے کرکٹ میچ سے جیتے گئے پیسوں سے لاک ڈاؤن کے اس مشکل حالات میں گاؤں کے لوگوں کی مدد کی ہے۔
یہ گاؤں ممبئی شہر کا ہی ایک حصہ ہے، یہاں ممبئی شہر کے لوگ عام دنوں میں سیر و تفریح کے لیے آتے ہیں یہاں کے ایک گاؤں کی آبادی تقریباً 350 کے آس پاس ہے جبکہ کم و بیش یہاں 28 گاؤں ہیں، مزدور اور ادیواسی طبقہ اس گاؤں کی زینت ہے جو روز مرہ کی مزدوری سے اپنا گزر بسر کرتے ہیں جو فلحال پریشان ہیں۔
TAGGED:
Adivasi Pada