ETV Bharat / state

کولگام کے ایک اسکول میں 56 میں سے 36 طلبا کورونا سے متاثر

author img

By

Published : Apr 1, 2021, 7:15 AM IST

چیف میڈیکل آفسر کولگام فاضل کوچک کے مطابق اسکولی بچوں کے نمونے ٹیسٹ کے لئے گزشتہ دنوں لئے گئے تھے۔ ان کی رپورٹ 31 مارچ کو موصول ہوئی جس میں 36 بچوں کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

کولگام کے ایک اسکول میں 56 میں سے 36 طلبا کورونا متاثر

جنوبی کشمیر کے علاقے کولگام کے کھل دمحال ہانجی پورہ کے علاقے میں قائم ایک اسکول میں 36 طلبا کووڈ 19 سے متاثر پائے گئے ہیں۔ وائرس سے متاثرہ طلبا کی عمر دو سے چودہ برس کے درمیان ہیں۔

مقامی تحصیلدار نے نمائندہ کو فون پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ایک نجی اسکول نورانی پبلک اسکول میں 36 بچوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ تحصیلدار کے مطابق اسکول ھٰذا میں 56 بچے زیر تعلیم ہیں جن میں سے 36 بچوں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طبی ٹیم علاقے کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔

اُدھر چیف میڈیکل افسر کولگام فاضل کوچک کے مطابق اسکولی بچوں کے نمونے ٹیسٹ کے لئے گزشتہ دنوں لئے گئے تھے۔ ان کی رپورٹ 31 مارچ کو موصول ہوئی جس میں 36 بچوں کے کورونا متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام بلال محی الدین بٹ نے علاقے میں ٹیم روانہ کی ہے اور باضابطہ طور پر علاقوں کو سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ متعلقہ اسکول میں کچھ روز قبل اساتذہ بھی کورونا مثبت پائے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.