راجوری: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سب ڈویزن تھانہ منڈی میں گزشتہ شام پولیس محکمہ کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ایس پی راجوری محمد اسلم کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔ پولیس کی جانب سے منعقدہ اس افطارپارٹی میں تھانہ منڈی قصبہ اور اس کے ارد گرد کے معزز شخصیات، پنچ، سرپنچ، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ Police Organises Iftar Party at Thanna Mandi
مزید پڑھیں:
افطار پارٹی کا اہتمام ایس ڈی پی او تھانہ منڈی ڈاکٹر امتیاز احمد و ایس ایچ او شوکت امین کی زیرنگرانی عمل میں آیا۔ افطار کے بعد لوگوں نے پولیس محکمہ کے اس اقدام کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ اس قدم سے پولیس و عوام کے درمیان تال میل پہتر ہوں گے اور متعدد مسائل کا حل ہوگا۔ Police Organises Iftar Party at Thanna Mandi