ETV Bharat / state

وزیر دفاع کا شہیدوں کو خراج تحسین - rajnath singh

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے نیشنل وار میموریل پر جاکر پورے ملک کی جانب سے کرگل کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر دفاع کا شہیدوں کو خراج تحسین
author img

By

Published : Jul 26, 2019, 10:54 AM IST

Updated : Jul 26, 2019, 12:17 PM IST

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے نیشنل وار میموریل پر جاکر پورے ملک کی جانب سے کرگل کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر دفاع کا شہیدوں کو خراج تحسین
وزیر دفاع کا شہیدوں کو خراج تحسین

سنگھ جمعہ کی صبح نو بجے انڈیا گیٹ میں واقع نیشنل وار میموریل پہنچے اور وطن کی حفاظت میں اپنی جان نثار کرنے والے ملک کے بہادر سپوتوں کو گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ ان کے ساتھ وزیر دفاع براےمملکت شريپد يشو نائک اور تینوں افواج کے سربراہان نے بھی شہیدوں کو سلام کیا ۔

وزیر دفاع کا شہیدوں کو خراج تحسین
وزیر دفاع کا شہیدوں کو خراج تحسین

راجناتھ سنگھ نے ٹویٹ میں کہا کہ یوم فتح کرگلکی 20 ویں سالگرہ پر میں بھارتی فوجیوں کی بہادری اور قربانی کو سلام کرتا ہوں۔

انہوں نے پوسٹ کر کے کرگلجنگ کے دوران فوجیوں کی بہادری کی سراہنا کی اور ہم وطنوں کے تعاون کو یاد کیا۔

بیس سال قبل 1999 میں پاکستانی دراندازوں نے خفیہ طور سے آکر کرگلکی چوٹیوں پر قبضہ کر لیا تھا ۔ ہندوستانی فوجیوں نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں وہاں سے نکال کر ان چوٹیوں پر ترنگا لہرایا تھا ۔ تقریبا دو ماہ تک جاری رہی یہ لڑائی 26 جولائی 1999 کو ختم ہوئی تھی اور اس کے بعد سے اس دن کو یو م فتح کرگلکے طور پر منایا جاتا ہے

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jul 26, 2019, 12:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.