ETV Bharat / state

'قانون کا راج قائم کرنا صرف حکومت کا کام نہیں، عدلیہ کا کردار بھی اہم'

نتیش کمار نے کہا کہ جرائم پر قابو پانے کے لئے ضروری ہے کہ ٹرائل کا کام تیزی سے چلتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ مقنہ قانون تو بنا سکتی ہے لیکن سب سے بڑا کردار عدلیہ کا ہی ہے۔

'قانون کا راج قائم کرنا صرف حکومت کا کام نہیں، عدلیہ کا بھی اہم کردار ہے'

author img

By

Published : Feb 27, 2021, 8:07 PM IST

بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے عوام کو انصاف دلانے کے لئے حکومت کی جانب سے عدلیہ کی ضرورتوں کو پورا کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ قانون کا راج قائم کرنا صرف حکومت کام نہیں ہے۔ عدلیہ پر بھی بہت بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

نتیش کمار نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے اور مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد کی موجودگی میں پٹنہ ہائی کورٹ کے شتابدی ہال کے افتتاحی پروگرام میں کہا کہ جرائم پر قابو پانے کے لئے ضروری ہے کہ ٹرائل کا کام تیزی سے چلتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ مقنہ قانون تو بنا سکتی ہے لیکن سب سے بڑا کردار عدلیہ کا ہی ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ سال 2005 میں جب انہیں ریاست میں کام کرنے کا موقع ملا تب جرائم کے معاملے میں ٹرائل کی پٹنہ ہائی کورٹ کی سطح پر مانیٹرنگ کی گئی اور تیزی سے ٹرائل ہوا۔ ججوں کو جس ضلع کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، اس پر انہوں نے نظر رکھی۔ عدالت نے کام کیا اور قصورواروں کو سزا ملنی شروع ہوئی۔ اس سے بہار میں جرائم میں کمی آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.