Helmet Distributed in Baramulla اے آر ٹی او بارہمولہ کی جانب سے روڈ سیفٹی مہم شروع - ٹریفک قوانین کی جانکاری
ٹریفک قوانین کے لیے بیداری پیدا کرنے کے لیے اے آر ٹی او بارہمولہ نے ہفتہ کے روز وٹلب زنگیر علاقہ میں روڈ سیفٹی مہم چلائی ہے، اس مہم میں موٹر سائکل چلانے والوں میں ٹریفک قوانین کی جانکاری کے ساتھ ساتھ ہیلمٹیں بھی تقسیم کی گئی۔
بارہمولہ: اے آر ٹی او بارہمولہ نے سڑک حادثات کو روکنے کے حوالے سے موٹر سائیکل سوار کو ہلیمٹ اور کونسلنگ کی۔یہ مہم محکمہ نے وٹلب زنگیر علاقہ میں سنیچر کے روز چلائی ہے۔اس مہم میں آر ٹی او بارہمولہ معظم علی کے ساتھ ساتھ ایم وی آئی انسپکٹر بھی موجود رہے۔مہم کے دوران افسران نے موٹر سائیکل سواروں کو کونسلنگ کے ساتھ ہلمیٹیں بھی تقسیم کیں ہیں۔
اس موقع پر اے آر ٹی او بارہمولہ نے کہا کہ اس مہم کا مقصد ہے کہ عوام میں ٹریفک کے حوالے بیداری پیدا کرنا ہے،تاکہ سڑک حادثات میں لوگوں کو بچایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں محکمہ بارہمولہ اور اس کے علاقہ جات میں لگاتار روڈ چیکنگ کرنے والے ہے اور جو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے میں ملوث پائے گا ، ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
اس مہم کے دوران موصوف نے وٹلب سے سوپور آنے والی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل سوار کے کاغذات کی چھان بین کی اور ان کو ٹریفک قوانین کے بارے میں جانکاری دی۔انہوں نے مزید کہا اگر ہم موجودہ وقت کی بات کرے تو وقت کی اشد ضرورت ہے کہ ان موٹر سائیکل سواروں کو کونسلنگ کی جائے کیونکہ اکثر و بیشتر ہم نے دیکھا کہ موٹر سائیکل سوار ہلیمٹ کے بغیر سفر کرتے ہے جس کی وجہ سے ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔
مزید پڑھیں: Helmet Distributed Among Yatris امرناتھ یاتروں کے درمیان ہیلمیٹ تقسیم
انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں محکمہ بارہمولہ اور اس کے مختلف علاقوں میں جاکے اس قسم کی ہم چلائے گا تاکہ لوس ٹریفک قوانین کے تئین بیدار ہو جائے۔