حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع مشرقی گوداوری میں شادی شدہ خاتون نے خودکشی کرلی۔ خاتون کی شناخت 20 سالہ انوشا کے طور پر کی گئی ہے۔ انوشا، حیدرآباد کے جیڈی مٹلہ علاقہ کے رہنے والے 21 سالہ کرشناراو سے محبت کرتی تھی۔ ان دونوں کی ملاقات انوشا کے رشتہ داروں کے گھر پر ہوئی تھی جو محبت میں تبدیل ہوگئی۔ چونکہ نوجوان کا تعلق کسی اور طبقہ سے تھا اسی لئے لڑکی کے افراد خاندان نے اس شادی سے انکار کر دیا اور انوشا کی شادی مشرقی گوداوری ضلع کے پوشی بابو سے دو سال پہلے کردی تھی۔ شادی کے بعد بھی انوشا اور کرشنا راو کی محبت کا سلسلہ جاری رہا۔ married woman Suicide in Andhra Pradesh
انوشا چار دن پہلے مائیکے آئی تھی۔ اس کے لاپتہ ہونے پر اس کے ارکان خاندان نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔ کرشنا راؤ اور انوشا اس مہینے کی 7 تاریخ کو تروپتی پہنچے اور ایک لاج میں قیام کیا تھا۔ جب وہ کمرے سے باہر نہیں آئے تو لاج کے ذمہ داروں نے کھڑکی سے دیکھا اور خاتون کو فین سے لٹکتاہوا پایا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے شواہد جمع کئے اور خاتون کے رشتہ داروں کو اس بات کی اطلاع دی۔
یہ بھی پڑھیں: Young Man Committed Suicide نوجوان نے شراب کے نشے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی
یو این آئی