خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق ٹھاکرے نے کہا کہ 'کانگریس جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو ہٹانا نہیں چاہتی ہے، جبکہ فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی جیسے سیاسی رہنما کہتے آئے ہیں کہ اگر دفعہ 370 ہٹایا گیا تو ریاست میں ترنگا ہاتھ میں اٹھانے والا کوئی نہیں ہو گا'۔
ٹھاکرے نےکہا :' میں ایک ایسا وزیر اعظم چاہتا ہوں جو پاکستان پر حملہ کر سکے جس کی وجہ سے میری پارٹی نے بی جے پی سے اتحاد کیا'۔
ٹھاکرے نے ان باتوں کا اظہار اورنگ آباد میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔