ETV Bharat / sports

بنگلہ دیش 1982 کے بعد چنئی ٹیسٹ میں گیندبازی کا انتخاب کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی - IND vs BAN 1st Test - IND VS BAN 1ST TEST

بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسین شانتو نے دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا انتخاب کیا، جس کے بعد وہ سال 1982 کے بعد ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں بولنگ کا انتخاب کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

Bangladesh Become First Team To Choose Bowling In Chennai Test Since 1982
بنگلہ دیش 1982 کے بعد چنئی ٹیسٹ میں گیندبازی کا انتخاب کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی (AFP PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 19, 2024, 2:53 PM IST

چنئی: بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسین شانتو نے 19 ستمبر 2024 کو ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم، جسے چیپاک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، میں دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

چنئی کی مشہور سرخ مٹی کی پچ پر گھاس ہے جس کا فائدہ بنگلہ دیش نے اچھے سے اٹھایا اور اس نے بھارت تین بلے بازوں کو محض 34 رنز کے مجموعی اسکور پر ہی پویلین بھیج دیا تھا۔ اس کے علاوہ ٹی ٹائم تک بنگلہ دیشی تیز گیندبازوں نے 6 میں سے پانچ وکٹ پہلے ہی دن لے چکے ہیں۔ پچ کو دیکتے ہوئے بنگلہ دیش نے بھی تین تیز گیند بازوں کا انتخاب کیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 21 ٹیسٹ میچوں میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی ٹیم نے چیپاک میں ٹاس جیت کر بولنگ کا انتخاب کیا ہے۔ آخری بار کسی ٹیم نے 1982 میں یہاں باؤلنگ کرنے کا انتخاب کیا تھا۔

اس کے علاوہ آخری بار بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف 2019 میں گھریلو ٹیسٹ میں تین تیز گیندبازوں کو کھیلایا تھا۔ اس وقت ٹیم انڈیا کے الیون میں ایشانت شرما، امیش یادیو اور محمد شامی تھے۔

یہ صرف نواں موقع ہے جب کسی مہمان ٹیم نے بھارت میں کسی ٹیسٹ میچ میں بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کے لیے مدعو کیا ہے۔ جبکہ پچھلے آٹھ میچوں میں سے چھ میچ ڈرا پر ختم ہوئے اور باقی دو میں آسٹریلیا نے 10 وکٹوں سے جیت درج کی۔

دونوں ٹیموں کے کپتان ٹاس کے بعد کہا تھا کہ وہ پہلے گیندبازی کرنا چاہتے ہیں کیونکہ پچ پر نمی ہے اور تیز گیندبازوں کو مدد بھی ملے گی۔ اسی وجہ سے دونوں ٹیموں میں تین تین تیز گیندباز کھیل رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کی طرف سے تسکین احمد، حسن محمود اور ناہید رانا تیز گیندباز ہیں جبکہ انڈیا کی طرف سے جسپریت بمراہ، آکاش دیپ اور محمد سراج تیز گیندباز ہیں۔

پلیئنگ الیون:

بھارت: روہت شرما (کپتان)، یشسوی جیسوال، شبمن گل، ویراٹ کوہلی، کے ایل راہل، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، رویندرا جڈیجہ، روی چندرن اشون، جسپریت بمراہ، آکاش دیپ، محمد سراج۔

بنگلہ دیش: شادمان اسلام، ذاکر حسن، نظم الحسین شانتو (کپتان)، مومن الحق، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، لٹن داس (وکٹ کیپر)، مہدی حسن معراج، تسکین احمد، حسن محمود، ناہید رانا۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کا آغاز، دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون کیا ہے؟

بنگلہ دیش کے خلاف روہت شرما یہ بڑے ریکارڈ توڑ کر اپنے نام کر سکتے ہیں

انھیں مزے لینے دیں ہم اپنا کام کریں گے: روہت شرما

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.