سرینگر: شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم سرینگر میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے نیشنل کانفنرس، پی ڈی پی اور کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے موروثی سیاست پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ان تینوں خاندانوں نے جموں و کشمیر کو بربادی کے سیوا کچھ بھی نہیں دیا اور ان مذکورہ خاندانوں نے اپنے اقتدار کے لیے یہاں لوگوں کو ہمیشہ بلی کا بکرا بنایا۔
#WATCH | Srinagar: Prime Minister Narendra Modi says " ...the three families here consider the politics of jammu and kashmir as their fiefdom. they do not want to let anyone else come forward except their own family. otherwise why did they stop the elections of panchayat, bdc and… pic.twitter.com/AbK64TcWmK
— ANI (@ANI) September 19, 2024
انہوں نے کہا کہ ان تین خاندانوں کو لگتا تھا کہ ان پر کیسے سوال اٹھایا جائے لیکن اب یہ دلی سے یہاں تک بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔ ان کا مقصد جموں و کشمیر کی ترقی نہیں ہے بلکہ ان کا ہدف کرسی ہے اور یہ لوگ کرسی کے حصول کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔
#WATCH | Srinagar: Prime Minister Narendra Modi says " ...the three families here consider the politics of jammu and kashmir as their fiefdom. they do not want to let anyone else come forward except their own family. otherwise why did they stop the elections of panchayat, bdc and… pic.twitter.com/AbK64TcWmK
— ANI (@ANI) September 19, 2024
وزیر اعظم نے کہا لوگوں کو لوٹنا ان سیاسی جماعتوں کا شیوہ رہا ہے اور لوگوں کو اپنے جائز حق سے محروم رکھنا ہی ان کا سیاسی ایجنڈا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی اور پی ڈی میں نے جموں و کشمیر کو تشدد اور انتشار دیا لیکن اب جموں وکشمیر کے لوگ این سی، پی ڈی اور کانگریس کے شکجنے میں آنے والے نہیں ہیں۔
#WATCH | Srinagar, J&K: Prime Minister Narendra Modi says " ...the three families think that it is their birthright to capture power by any means and then loot you all. their political agenda has been to deprive the people of jammu and kashmir of their legitimate rights. they have… pic.twitter.com/lsTADRKFv1
— ANI (@ANI) September 19, 2024
انہوں کا کہا کہ اب کشمیری نوجوان مذکورہ خاندانوں کو چلینج کر رہے ہیں۔ اب وہی نوجوان ان کے خلاف میدان میں ہیں جن کو انہوں نے کبھی آگے بڑھنے کا موقع نہیں دیا۔ ان کے دور حکومت میں جو یہاں کے نوجوانوں کو برداشت کرنا پڑا ان کا وہ دکھ درد کبھی سامنے آنے نہیں دیا گیا۔ لیکن آج وہ ان کے ظلم و زیادتی کے خلاف خود کھل کر بول رہے ہیں۔
#WATCH | Srinagar: Prime Minister Narendra Modi says " in the last 35 years, kashmir remained closed for almost 3000 days, which means 8 years out of 35 years were spent in shutdown. whereas in the last 5 years, kashmir did not remain closed for even 8 hours. they want schools… pic.twitter.com/DJxMbFxIaW
— ANI (@ANI) September 19, 2024
این سی اور پی ڈی نے اپنی سیاسی دکان چلانے کے لیے دہائیوں تک یہاں نفرت کا سامان فروخت کیا۔ کشمیر میں جو اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے نذر آتش کیے گئے، وہ سب ان کی نفرت کا نتیجہ تھا اور یہ سیاسی جماعتیں یہاں نئے اسکول تعمیر کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی تھیں، کیوں کہ یہ نہیں چاہتی تھیں یہاں کا نوجوان تعلیم کے نور سے منور ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایم مودی نے جموں و کشمیر کے عوام سے بڑی تعداد میں ووٹ دینے کی اپیل کی
پینتالیس برسوں بعد کسی وزیر اعظم کا ڈوڈہ دورہ، نریندر مودی آج ایک عوامی ریلی سے خطاب