ETV Bharat / sports

سترہ سال قبل آج ہی کے دن یوراج سنگھ نے وہ کر دکھایا تھا جو کسی نے سوچا نہیں تھا - Yuvraj Singh Six Sixes

سترہ سال قبل آج ہی کے دن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2007 میں انگلینڈ کے آل راونڈر اینڈریو فلنٹواف سے بحث و مباحثہ کے بعد بھارتی آل راونڈر یوراج سنگھ نے تیز گیندباز اسٹورٹ براڈ کے ایک اوور میں لگاتار چھ چھکے لگا دیئے۔

Yuvraj Singh
بھارتی آل راونڈر یوراج سنگھ (Getty Image)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 19, 2024, 1:02 PM IST

حیدرآباد: 19 ستمبر 2007 کو بھارت کے سابق آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے تیز گیند باز اسٹورٹ براڈ کو جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں لگاتار چھ چھکے لگا کر تاریخ رقم کر دی۔

بھارت کے اس شاندار بائیں ہاتھ کے بلے باز نے اس وقت کے 21 سالہ کھلاڑی پر لگاتار چھ چھکے مارے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں چھ چھکے لگانے والے واحد کھلاڑی اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلا کھلاڑی بن کر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کر لیا۔ ہندوستانی بلے باز ہرشل گبز کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے کھلاڑی بھی بن گئے۔

یووراج سنگھ کے یہ چھ چھکے بھی اس وقت آئے جب انگلینڈ کے آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کے ساتھ ان کی زبانی جنگ ہوگئی، اس کے بعد اننگز کا آخری اوور اسٹورٹ براڈ کرنے آئے جس پر یوراج نے فلنٹاف کا پورا غصہ نکال دیا۔

21 سالہ تیز گیندباز نے اس وقت بلے باز سے بچنے کے لیے سائیڈ بدلنے سے لے کر اپنی رفتار کو بدلنے تک اور باؤنسر کرنے سے لے کر یارکر تک باؤلنگ کرنے کے ہر حربے کو استعمال کیا لیکن وہ چھ چھکے کھانے سے نہیں بچ سکے۔

یوراج سنگھ نے اس میچ میں 16 گیندوں پر 58 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے اور ہندوستان نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 218 کا اسکور کھڑا کردیا۔ یہ بھارت پہلا 200+ رنز کا مجموعی اسکور بھی تھا اور اس نے یہ میچ 18 رنز سے جیتنے میں بھی کامیاب ریا۔ یووراج کو ان کی شاندار اننگز کے لیے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

یوراج نے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین ففٹی اسکور کی

یوراج نے صرف 12 گیندوں پر ٹی ٹوئنٹی میں اس وقت کی تیز ترین نصف سنچری درج کی۔ فی الحال، تیز ترین ٹی ٹوئنٹی ففٹی کا ریکارڈ نیپال کے دیپیندر سنگھ ایری کے نام ہے جنہوں نے 2023 ہانگزو ایشین گیمز میں منگولیا کے خلاف صرف نو گیندوں پر پچاس رنز بنا دیے تھے۔ تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تیز ترین ففٹی اسکور کرنے کا ریکارڈ اب بھی یوراج سنگھ کے پاس ہے۔

ایک اوور میں چھ چھکے لگانے والے کرکٹرز کی فہرست

یوراج سنگھ کے علاوہ، تقریباً 14 اور کھلاڑی ہیں جنہوں نے کرکٹ کے کسی نا کسی فارمیٹس میں ایک اوور میں چھ چھکے لگائے ہیں۔ یہ سنگ میل حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی 1968 میں کاؤنٹی چیمپیئن شپ میچ میں سر گارفیلڈ سوبرس تھے۔

بھارت کے سابق آل راؤنڈر روی شاستری اس کے بعد اس فہرست میں شامل ہونے والے پہلے ہندوستانی بن گئے، 1985 میں ممبئی کے لیے کھیلتے ہوئے رنجی ٹرافی کے ایک میچ میں بڑودہ کے خلاف ایسا کارنامہ انجام دیا تھا۔

لیکن بین الاقوامی سطح پر یہ سنگ میل حاصل کرنے والے پہلے کرکٹر جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز ہیں جب انہوں نے 2007 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں ایک اوور میں چھ چھکے لگائے۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ نے 2021 میں سری لنکا کے خلاف، نیپال کے دیپیندر سنگھ ایری نے 2023 ہانگزو ایشین گیمز میں منگولیا کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے کھلاڑی

1 ہرشل گبز (جنوبی افریقہ)

2 یوراج سنگھ (انڈیا)

3 کیرون پولارڈ (ویسٹ انڈیز)

4 جسکرن ملہوترا (یو ایس اے)

5 دیپیندر سنگھ ایری (نیپال)

6 ڈیریوس ویزیر (سموآ)

یہ بھی پڑھیں

یوراج سنگھ کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان، کون اداکار یوراج کا کردار نبھا سکتا ہے؟

یوراج سنگھ کا بی سی سی آئی پر امتیازی سلوک کا الزام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.