ETV Bharat / city

پانپور: برفباری کے دوران جموں و کشمیر پولیس کا مثالی قدم

author img

By

Published : Jan 5, 2021, 1:38 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے وادی میں شدید برف باری کے دوران راستوں میں پھنسے ہوئے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کی بڑھ کر مدد کی ہے جس کی چہار جانب ستائش ہو رہی ہے۔

برفباری کے دوران جموں و کشمیر پولیس کا مدد کا ہاتھ

کشمیرمیں موسم سرما کے سبب ہو رہی برفباری سے علاقوں کی بیشتر سڑکیں بند پڑی ہیں، وہیں شدید برفباری کی وجہ سے سڑک بند ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز اور مسافر راستوں میں پھنس گئے ہیں۔

شدید برف باری کے بعد قصبہ پانپور کے مختلف مقامات کو اسپتالوں ،دیہاتوں اور قصبوں کو ملانے والی سڑکیں بند ہو گٸی ہیں اور کئی جگہوں پر پھسلن کی وجہ سے گاڑیاں برف میں پھنس گئی ہیں۔جس وجہ سے ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو بےحد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن جموں کشمیر پولیس کے جوانوں نے شدید برفباری کے باوجود ان گاڑیوں کو برف سے نکالنے میں اہم رول ادا کرتے ہوئے ان پھنسی ہوئی گاڑیوں کو برف سے باہر نکالااور انہیں اپنے منزل تک پہنچنے میں مدد کی۔

شدید برفباری کے پیش نظر اونتی پورہ پولیس نے لوگوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے ہیلپ لاٸن نمبرآت بھی جاری کر دئیے ہیں۔یہ ہیلپ لائن نمبر ہیں۔ 01933247369، 7051404001۔

ایس ایس پی اونتی پورہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکل صورت حال میں پولیس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں شدید برفباری کے سبب بیشتر سڑکیں بند ہیں جبکہ اکثر علاقوں میں بجلی سپلائی بھی منقطع ہے۔ میدانی علاقوں میں تقریباً 8 سے 15 انچ جبکہ پہاڑی علاقوں میں 2 سے 4 فٹ اونچی برف جمی ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.