ETV Bharat / jammu-and-kashmir

راہل گاندھی آج پونچھ کے سورنکوٹ میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے - Rahul Gandhi JK Visit - RAHUL GANDHI JK VISIT

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی انتخابی مہم کا اختتام آج بتاریخ 23 ستمبر کو ہوگا۔ راہل گاندھی آج جموں و کشمیر کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے، وہ کانگریس امیدواروں کی حمایت میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 22, 2024, 6:22 PM IST

Updated : Sep 23, 2024, 6:47 AM IST

راہل گاندھی 23 ستمبر کو پونچھ کے سورنکوٹ میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے (ETV Bharat)

جموں: لیڈر آف اپوزیشن راہل گاندھی آج جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس امیدواروں کی حمایت میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں۔ راہل گاندھی سرحدی ضلع پونچھ کے سرنکوٹ اسمبلی نشست کے امیدوار شاہنواز چودھری کے حق میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد سری نگر کے مرکزی شالٹینگ حلقے میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔
کانگریس لیڈر نے بتایا کہ سرنکوٹ میں راہل گاندھی کانگریس-این سی اتحادی امیدوار شاہنواز چودھری کے لیے ووٹ مانگیں گے۔ وہیں سرینگر میں وہ جے کے پی سی سی کے صدر طارق حمید قرہ کی حمایت میں انتخابی مہم چلائیں گے۔ سرنکوٹ میں کانگریس کی جانب سے زور و شور سے انتخابی مہم چلائی جارہی ہے۔ راہل گاندھی کے دورہ کو کامیاب بنانے کےلئے کارکن سرگرم ہیں۔ سرنکوٹ اسمبلی نشست پر 8 امیدوار اپنی قسمت آزما رہیے ہیں جن میں بی جے پی کے لیڈر و سابق وزیر مشتاق بخاری، کانگریس امیدوار شاہنواز چودھری، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی امیدوار جاوید اقبال چودھری، آزاد امیدوار محمد اکرم چودھری سمیت دیگر 5 امیدوار شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کےلئے اب تک راہل گاندھی نے تین ریلیوں سے خطاب کیا ہے۔ انہوں نے سنگلدان میں پی سی سی کے سابق صدر وقار رسول وانی کی حمایت میں اور جنوبی کشمیر کے ڈورو حلقہ میں اے آئی سی سی جنرل سکریٹری غلام احمد میر کی حمایت میں مہم چلائی۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل میں منی گام سے کنگن تک پی ڈی پی کا میگا روڈ شو
اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی مہم کا آج بتاریخ 23 ستمبر کی شام اختتام عمل میں آئے گا اور 25 ستمبر کو جموں خطہ کے راجوری اور پونچھ اضلاع اور کشمیر خطے کے سرینگر، بڈگام اور گاندربل اضلاع میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

Last Updated : Sep 23, 2024, 6:47 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.