ETV Bharat / city

'جیوترادتیہ سندھیا کو کانگریس وراثت میں ملی تھی'

author img

By

Published : Mar 12, 2020, 4:49 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کانگریس کے رکن اسمبلی نے جیوتراتیہ سندھیا پر الزام نکتہ چینی کی ہے۔

سنجے شکلا
سنجے شکلا

ریاست میں کئی روز سے سیاسی بحران جاری ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس پارٹی دونوں سیاسی جماعتیں راجیہ سبھا الیکشن تک اپنے رکن اسمبلی کے تعلق سے احتیاط برت رہی ہیں۔

سنجے شکلا

جب سے کانگریس کے سابق وزیر اور رکن اسمبلی جیوترادتیہ سندھیا نے کانگریس سے ناتا توڑا ہے تب سے بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس دونوں ہی اپنے ارکان اسمبلی کے سلسلے میں احتیاط برت رہی ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے ارکان اسمبلی کو بنگلور میں رکھا ہے تو وہیں کانگریس نے اپنے ارکان اسمبلی کو جے پور میں ٹھہرایا ہے۔ کسی بھی رکن اسمبلی سے ملنا کسی کے لیے بہت مشکل ہے۔ اس کے باوجود کانگریس کے رکن اسمبلی سنجے شکلا نے میڈیا کے سوال کے جواب میں کہا کہ جو جیوترادتیہ سندھیا کو جو کچھ بھی ملا تھا وہ ان کے والد کی خدمات کی وجہ سے کانگریس نے دیا تھا، ایسے وقت میں ان کو کانگریس کی ذمہ داری نبھانی چاہیے تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی ارکان اسمبلی کانکریس سے بی جے پی میں گئے ہیں وہ ہمارے رابطے میں ہیں اور جلد ہی واپس کانگریس میں شمولیت لیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.