ETV Bharat / bharat

رمضان 2025: رمضان کی تیاری کے لیے عملی تدابیر - RAMADAN 2025

رمضان المبارک 2025 میں صرف دو ہفتوں سے کم وقت باقی رہ گیا ہے۔ امکانی طور پر رمضان المبارک کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا۔

رمضان 2025: رمضان کی تیاری کے لیے عملی تدابیر
رمضان 2025: رمضان کی تیاری کے لیے عملی تدابیر (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 18, 2025, 12:35 PM IST

رمضان سے قبل رمضان کی تیاریاں کسے کہتے ہیں؟ یہ ایک سوال ہے جو رمضان سے آنے سے قبل ہمارے ذہن میں آتا رہتا ہے۔ اگر آپ بیمار ہیں یا پھر کچھ ایسی روزمرہ کی عادتیں ہیں جو رمضان کے روزہ رکھنے میں دشواری پیدا کر سکتی ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے ہے۔ اس خبر میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ، آپ اپنے جسم اور روح کو کس طرح ماہ صیام کی عبادتوں کے لیے تیار کر سکتے ہیں۔

رمضان المبارک کی تیاری کے طور پر ان چند باتوں کا خیال رکھا جائے اور چند چیزوں کا اہتمام کر لیا جائے تو رمضان کی تیاری زیادہ اچھی ہوسکے گی اور رمضان کو زیادہ بہتر انداز سے گزارا جا سکے گا۔

رمضان سے قبل نفل روزے رکھنا کارگر ثابت ہوگا:

رمضان المبارک کی آمد میں دو ہفتوں سے کم وقت رہ گیا ہے، ایسے میں اپنے جسم میں لمبے دورانیے کے لیے بھوک پیاس برداشت کرنے کا عادی بنانے کے لیے نفلی روزے رکھنے کا اہتمام کریں۔ تاکہ رمضان سے پہلے آپ کا جسم روزوں کا عادی ہوجائے تاکہ جسم آہستہ آہستہ کھانے میں لمبے دورانیے کے وقفے اور بھوک پیاس کو برداشت کرنے کے قابل ہوسکے۔ بجائے اس کے کہ آپ اچانک یکم رمضان کو پہلے روزے سے فاسٹنگ شروع کر دیں۔ نقلی روزوں سے ایک تو آپ رمضان کے لیے تیار بھی ہو جائیں گے اور نفلی روزوں کا ثواب الگ سے۔

اگر آپ نفلی روزے نہیں رکھ سکتے تو پھر اپنے کھانے پینے کے اوقات میں آہستہ آہستہ تبدیلی لائیں۔ تاکہ رمضان تک آپ کا جسم نئے اوقات کا عادی ہوچکا ہو۔

ناشتہ کے اوقات میں تبدیلی کر لیں:

ماہ صیام کی آمد میں اب چونکہ کچھ دن ہی باقی ہیں تو بہتر ہوگا کہ ہم اپنے ناشتے کے وقت کو جتنا جلدی ممکن ہو ممکن بنا لیں۔ کیونکہ رمضان میں سحری کا وقت طلوع سحر سے بھی پہلے کا ہوتا ہے۔ اس طرح ہم اگر اپنے ناشتے کا وقت صبح سویرے کر لیں گے تو ہمیں رمضان تک پہنچتے پہنچتے سحری میں اٹھنا اور کھانا آسان ہوجائے گا اور یہ مسئلہ بھی ختم ہو جائے گا کہ، سحری کے وقت کھانے پینے کو دل نہیں مان رہا۔

بیچ بیچ میں کھانے پینے سے پرہیز کریں:

رمضان المبارک سے قبل یہ عادت ڈالنا بے حد ضروری ہے۔ راہ چلتے کسی بھی وقت کچھ کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ اس طرح آپ کو دن میں روزہ کے دوران کچھ کھانے پینے کے احساس سے چھٹکارہ مل سکتا ہے۔ اس کے علاوہ رات کے کھانے کو بھی آہستہ آہستہ مغرب کے قریب تر لانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

رمضان سے قبل سگریٹ نوشی اور چائے نوشی ترک کرنے کی کوشش:

اگر کوئی جانلیوا تمباکو نوشی یا سگریٹ نوشی میں مبتلا ہیں تو ایسے افراد ابھی سے ان عادات کو ترک کرنے کا ارادہ کریں یا ابھی سے اس کے استعمال میں جنگی پیمانے پر کمی لائیں۔ اس کے علاوہ چائے اور کافی کی عادت کو بھی کنٹرول کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.