ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سکینہ مسعود ایتو نے، جی ایم سی اننت ناگ کے بلاک اے کا افتتاح کیا - SAKINA MASOOD ITOO

جی ایم سی اننت ناگ کے کیتھلیب اور بلاک اے کا افتتاح کیا اور اسے لوگوں کے نام وقف کردیا۔

سکینہ مسعود ایتو نے، جی ایم سی اننت ناگ کے بلاک اے کا افتتاح کیا
سکینہ مسعود ایتو نے، جی ایم سی اننت ناگ کے بلاک اے کا افتتاح کیا (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 20, 2025, 8:10 PM IST

اننت ناگ : کابینی وزیر برائے تعلیم، صحت طبی تعلیم اور سماجی بہبود سکینہ مسعود ایتو نے، جی ایم سی اننت ناگ کے کیتھلیب اور بلاک اے کا افتتاح کیا۔ سکینہ مسعود ایتو نے ایم ایم اے بی ایم ایسوسی ایٹڈ ہسپتال جی ایم سی اننت ناگ کے کیتھلیب اور بلاک اے کا افتتاح کیا۔

سکینہ مسعود ایتو نے، جی ایم سی اننت ناگ کے بلاک اے کا افتتاح کیا (ETV Bharat)

جی ایم سی اننت ناگ کے کیتھلیب اور بلاک اے کو لوگوں کے نام وقف کرتے ہوئے، کابینہ وزیر نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال ہم سب کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کے اعتماد کو برقرار رکھنا چاہیے اور ان پر زور دیا کہ وہ مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے چوبیس گھنٹے بے لوث کام کریں۔

سکینہ نے تسلیم کیا کہ افرادی قوت کی کمی ہے لیکن یقین دلایا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت مستقبل قریب میں تمام خامیوں کو دور کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بلاک اے میں کام مکمل کرنے پر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی کوششوں کی وجہ سے آج اس کا افتتاح ممکن ہوا۔ جی ایم سی اننت ناگ کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ نجیب نے اس تقریب کو تاریخی قرار دیا اور اجتماع سے خطاب کے دوران جی ایم سی اننت ناگ کے کیے گئے کاموں اور کامیابیوں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کابینی وزیر سکینہ ایتو کی قیادت اور عزم کی تعریف کی اور جی ایم سی اننت ناگ کو افرادی قوت اور انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ہر قدم پر تعاون فراہم کرنے کے لیے حکومت جموں و کشمیر کا شکریہ ادا کیا۔ پرنسپل نے جنوبی کشمیر کے لوگوں کو ان کی دہلیز کے قریب بہترین ممکنہ طبی سہولیات حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی، اور جی ایم سی اننت ناگ میں مریضوں کی دیکھ بھال کی بہتری کے لیے دن رات جوش اور لگن کے ساتھ کام کرنے کے لیے تمام محکموں کا شکریہ ادا کیا۔

میڈیکل فیکلٹی فورم جی ایم سی نے کابینہ وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر مستقبل میں بھی محکمہ صحت کی بہتری کے لیے ایک مثبت رول ادا کریں گے۔ افتتاح کو سبھی نے سراہا اور اسے جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے خاص طور پر جنوبی کشمیر اور پیر پنجال خطہ کے باشندوں کے لیے ایک بڑی راحت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی، دو منشیات فروش گرفتار - DRUG SEIZED

جی ایم سی اننت ناگ کے امراض قلب ڈاکٹر سید مقبول، ڈاکٹر شمیم ​​اقبال، ڈاکٹر شوکت حسین شاہ کو اس موقع پر وزیر نے بہترین کام اور عزم کے لیے اعزاز سے نوازا۔ اس موقعہ پر اننت ناگ ضلع کے ایم ایل اے، عبدالمجید بھٹ لارمی، پیر زادہ محمد سعید، ریاض احمد خان، الطاف احمد وانی، ظفر علی کھٹانہ،سمیت پرنسپل جی ایم سی اننت ناگ پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ نجیب، ایم سی ایچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد رضا، سی ایم او اننت ناگ ڈاکٹر ایم وائی زاگو، جی ایم سی کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارشد حسین، جی ایم سی اننت ناگ کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان، محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کے دیگر افسران، انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران، ڈیسک افسران اور دیگر عملہ موجود تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.