ترال (شبیر بٹ): مسلسل خشک سالی کے نتیجے میں وادی کشمیر کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ اس دوران جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں گذشتہ دنوں سے ناگہ واڑی پنگلش، بسمئی، بوچھو، دودھ کلن لرگام، شاجن پانزو، زاری ہاڑ ماحچھہامہ، کملا، ہاری دو جنگلات میں آگ اچانک نمودار ہوئی۔
اس دوران جب مقامی لوگوں نے علاقے کے جنگلوں کو ہر طرف جلتے ہوئے دیکھا تو سب سے پہلے جنگلوں کے نزدیک رہائش پزیر لوگ دوران شب ہی آگ بجھانے کے کام میں مصروف ہوگئے ۔ پیر کی صبح یہاں الخدمت ٹرسٹ ڈاڈسرہ ترال، محمدیہ ویلفیئر ٹرسٹ چندیگام ترال کے درجنوں نوجوان کے ساتھ ساتھ گلشن پوہ، لرگام ، پانزو، بسمئی، ماحچھامہ زاری ہاڑ، لری بل، بوچھوں شاجن، سیر، گلشن پورہ، نازنین پورہ، ہفتو، وغیرہ علاقوں کے نوجوان کی ایک بڑی تعداد نے رضا کارانہ طور یہاں محکمہ جنگلات کے تمام شاخوں کو اپنا تعاون دے کر آگ کو بجھانے میں کامیاب رہے۔
اس طرح سے اس بھیانک آگ پر بڑے پیمانے پر قابو پا لیا گیا ہے جب کہ اعلی الصبح ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک کچھ دیگر کارکنان کے ہمراہ ناگہ واڑی جنگلاتی علاقے میں پہنچے اور آگ بجھانے والے عملے کی مدد کی۔ اس دوران محکمہ پولیس نے ایس ڈی آر ایف کو ایس ایس پی اونتی پورہ سجاد احمد نے روانہ متعلقہ علاقوں کی جانب بھیج دیا جب کہ سی آر پی ایف کے اہلکار بھی اس آگ کو بجھانے میں مصروف رہے۔
اس دوران رکن اسمبلی رفیق نائیک نے آگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ انتظامیہ کے ساتھ بروقت تعاون اور مناسب اقدام سے یہاں کے جنگلات کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ترال کے نوجوان نے ایک مثال قائم کی ہے۔ یہاں کے نوجوان واقعی فہم رکھتے ہیں کہ جنگلات ہمارا قومی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات اور لوگوں کی بر وقت کارروائی سے جنگل بچ گئے اور کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ترال میں آوارہ گھوڑوں سے عوام پریشان
ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا جب آگ ظاہر ہوئی تو تب سے لیکر آج تک انہوں نے چیف منسٹر دفتر، ایل جی آفس ڈی سی پلوامہ اور وزیر جنگلات کی نوٹس میں معاملہ لایا۔ انہوں نے جنگلات میں اچانک لگی آگ کی اعلی سطح کی جانچ کا مطالبہ کیا۔
جنگلوں میں آگ بجھانے والے رضاکاروں اور باقی موجود عملہ کے لیے یکت ویلفیئر ٹرسٹ کے چیر مین فاروق ترال ان کے لئے دوپہر کا کھانا اور پانی کی بوتلیں روانہ کیں۔ فاروق ترالی نے بتایا کہ ہمارے نوجوانوں نے ایک مثال قائم کی ہے اور یہ جوش و جذبہ برقرار رہنا چاہیے۔
ڈی سی ہیڈکوارٹر پلوامہ محمد اشرف نے اے ڈی سی ترال ایس وائی نقاش کے ساتھ کئی علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل خشک سالی کی وجہ سے آگ کے وارات رونما ہو رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے جتنا ممکن ہو سکا، بروقت وسائل کو بھروئے لا کر آگ کو بجھایا دیا گیا اور اس بیچ عوام کی جانب سے بھرپور تعاون ملا۔
ترال میں تعینات محکمہ جنگلات کے رینج افسر نے بتایا کہ یہ آگ وائلڈ لائف ایریا میں لگی تھی اور تمام لوگوں نے رات یہاں پر ہی گزاری اور زبردست تعاون اور مشترکہ کوشش سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ موصوف نے مزید بتایا کہ لوگ فی الحال اس خشک سالی کے بیچ جنگلات کا رخ نہ کریں۔
مزید پڑھیں: شکارگاہ ترال میں فلم زونی کی شوٹنگ
بس اسٹینڈر ترال کے متاثرہ دکاندار آٹھ برسوں سے انصاف کے منتظر