ترال (شبیر بٹ): جنوبی کشمیر کے پلوامہ کے سب ضلع ترال میں سکیورٹی فورسز نے مشتبہ بارودی سرنگ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترال علاقے کے ناگہ واڈی پنگلش میں سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم کو آئی ای ڈی کے طور پر نظر آنے والی مشکوک چیز کا پتہ چلا۔ بعد ازاں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلایا گیا ہے
اس حوالے سے پولیس کے اعلی آفیسر نے نمائندہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ناگہ واڈی کے علاقے میں باروی سرنگ کو ایک پریشر کو کر میں چھپایا گیا تھا کا جسکے لیے اب بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلایا گیا ہے اور اب کچھ دیر پہلے اس بارودی سرنگ کو تباہ کر دیا گیا ہے اور ایک بڑے خطرے کو ٹالا گیا ہے
علاقے میں کو سخت محاصرے میں لے لیا گیا ہے اور اس طرف جانے والے راستہ کو فی الوقت ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تاکہ بارودی سرنگ کو تباہ کرنے کی کوشش کے دوران کسی کو نقصان نہ پہنچے۔
مزید پڑھیں:پلوامہ میں 14 لاکھ روپئے مالیت کے روٹ اسٹاک پلانٹس چوری ہوگئے
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پاس 25 راشٹریہ رائفلز کے حوالدار وی سببیا وریکنٹا معمول کی گشت کے دوران بارودی سرنگ پر قدم رکھنے کے بعد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ یہ واقعہ منڈی سیکٹر میں پیش آیا، جہاں دو ہلاکتوں کے علاوہ ایک فوجی کو شدید چوٹیں آئیں۔