ETV Bharat / city

'ایک بھی غیرملکی شہری کو ریاست میں داخل ہونے نہیں دیں گے' - ھارتیہ جنتا پارٹی کے آسام ریاست یونٹ کے سربراہ

شہریت ترمیمی قانون ’سی اے اے‘ کے سلسلے میں پورے ملک میں ہورہے مخالفت کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی کے آسام ریاست یونٹ کے سربراہ رنجیت کمار داس نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کسی بھی غیر ملکی شہریوں کو ریاست میں گھسنے کی اجازت نہیں دے گا۔

Ranjit Kumar Das, head of the Assam State unit
بھارتیہ جنتا پارٹی کے آسام ریاست یونٹ کے سربراہ رنجیت کمار داس
author img

By

Published : Jan 2, 2020, 10:26 PM IST

آسام ریاست یونٹ کے سربراہ رنجیت کمار داس نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ’’آسام میں چاروں طرف یہ افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ یہاں کی ہر گلی، گاؤں اور نکڑ میں بڑی تعداد میں بنگلہ دیشی درانداز اپنا ٹھکانہ بنانے والے ہیں۔ سی اے اے کو آئے تقریبا 22 دن گذر چکے ہیں لیکن یہ افواہ گرم ہے کہ آسام کے لوگوں کے چائے باغان اور زمیں پر غیر ملکیوں کا قبضہ ہوجائے گا۔

مسٹر داس نے کہا کہ ’’لوگوں کو گمراہ کیا گیا ہے۔ ہم آسامی ہیں اور میں ایک مرتبہ پھر اعادہ کرتا ہوں کہ جب تک بی جے پی کے 42 لاکھ کارکنان ہیں تب تک آسام میں ایک بھی غیر ملکی نہیں آسکتا ہے۔‘‘

مسٹر داس نے کانگریس رہنماؤں سے آسام آندولن کے 855 شہیدوں کے اہل خانوں سے معافی مانگنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آسام کے مقامی لوگوں کے بارے میں بات کرنے کا کانگریس کے پاس کوئی حق نہیں ہے۔

آسا م کے وزیراعلی سرباننند سونووال نے بھی کل کہا تھا کہ کسی بھی غیر ملکی کو آسام میں بسنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Intro:Body:

OthersPosted at: Jan 2 2020 7:57PM



ایک بھی غیر ملکی شہریوں کو ریاست میں داخل ہونے نہیں دیں گے:آسام بی جے پی



گوہاٹی، 2 جنوری (یو این آئی) شہریت ترمیمی قانون۔2019 (سی اے اے) کے سلسلے میں پورے ملک میں ہورہے مخالفت کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی کے آسام ریاست یونٹ کے سربراہ رنجیت کمار داس نےجمعرات کو کہا ہے کہ ان کی پارٹی کسی بھی غیر ملکی شہریوں کو ریاست میں گھسنے کی اجازت نہیں دے گا۔

مسٹر داس نے یہاںنامہ نگاروں سے کہا کہ ’’آسام میں چاروں طرف یہ افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ یہاں کی ہر گلی، گاؤں اور نکڑ میں بڑی تعداد میں بنگلہ دیشی درانداز اپنا ٹھکانہ بنانے والے ہیں۔ سی اے اے کو آئے تقریبا 22 دن گذر چکےہیں لیکن یہ افواہ گرم ہے کہ آسام کے لوگوںکے چائے باغان اور زمیں پر غیر ملکیوں کا قبضہ ہوجائے گا۔

مسٹر داس نے کہا کہ ’’لوگوں کو گمراہ کیا گیا ہے۔ ہم آسامی ہیں اور میں ایک پھر اعادہ کرتا ہوں کہ جب تک بی جے پی کے 42 لاکھ کارکنان ہیں تب تک آسام میں ایک بھی غیر ملکی نہیں آسکتا ہے۔‘‘

مسٹر داس نے کانگریس لیڈروں سے آسام آندولن کے 855 شہیدوں کے اہل خانوں سے معافی مانگنے کی اپیل کی ہے۔ انہوںنے کہا ہے کہ آسام کے مقامی لوگوں کے بارے میں بات کرنے کا کانگریس کے پاس کوئی حق نہیں ہے۔

آسا م کے وزیراعلی سرباننند سونووال نے بھی کل کہا تھا کہ کسی بھی غیر ملکی کو آسام میں بسنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یو این آئی۔ ظ ا


Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.