ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں میں دن دھاڑے قتل، تھار میں سوار جوان پر گولی چلی - FIRING AT JAMMU BUSY JEWEL CHOWK

جموں کے مصروف ترین جیول چوک پر دن دھاڑے کار میں سوار ایک شخص کو نامعلوم افراد نے گولی مارکر قتل کردیا۔

جموں کے مصروف جیول چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ میں کار میں سوار شخص ہلاک
جموں کے مصروف جیول چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ میں کار میں سوار شخص ہلاک (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 21, 2025, 4:11 PM IST

Updated : Jan 21, 2025, 4:32 PM IST

جموں: جموں شہر کے وسط میں واقع جیول چوک میں ایک سنسنی خیز واردات میں نامعلوم افراد نے ایک نوجوان پر گولی چلاکر اسے ہلاک کردیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس واقعے کا تعلق عسکریت پسندی کے بجائے آپسی رنجش اور گینگ وار کے ساتھ ہوسکتا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں تحقیقات جاری ہے۔ ہلاک شدہ نوجوان کی شناخت سانبہ ضلع کے وجے پور علاقے سے تعلق رکھنے والے سمت جنڈیال کے طور ہوئی ہے۔

یہ واقعہ بعد دوپہر 2:20 سے 2:30 بجے کے قریب پیش آیا جب تین حملہ آوروں نے گھات لگاکر مزکورہ نوجوان کی گاڑی پر نزدیک سے گولیاں چلائیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حملہ آوروں کو پہلے سے ہی جنڈیال کی نقل و حرکت کا علم تھا۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل ااف پولیس جموں ڈاکٹر آنند جین نے اسے دو گروپوں کے درمیان گینگ وار قرار دیا اور کہا کہ اس واقعہ میں گٹارو گینگ کے ارکان ملوث تھے۔ اے ڈی جی پی نے کہا کہ یہ ایک نارمل جرم کا واقعہ ہے اور اس میں دہشت گردی کا کوئی زاویہ نہیں ہے۔ مقتول کی شناخت سمیت جنڈیال کے طور پر کی گئی ہے، جو جی ایم سی جموں میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اس دوران عینی شاہدین نے بتایا کہ تین حملہ آور جیول چوک میں انتظار کر رہے تھے اور جب جنڈیال کی تھار گاڑی زیر نمبر جے کے 21 جی 0770 انکے نزدیک آئی تو انہوں نے اس پر فائر کھول دیا ۔ جیول چوک ہر وقت لوگوں سے بھرا رہتا ہے، اسلئے حملہ آوروں نے بھاری رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے راہ فرار اکتیار کی۔ پولیس کو ابھی تک انکے بارے میں کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ ایک گولی مقتول کی گردن کے قریب لگی تھی۔ کئی لوگوں نے زخمی جنڈیال کے ویڈیو بھی بنائے جن میں وہ خون میں لت پت اسٹیرنگ ویل پر پڑا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور آہستہ آہستہ جان دے رہا ہے۔ گاڑی کا ایک شیشہ ٹوٹا ہوا تھا۔ مقتول نے اس دوران ایک بار سر اٹھانے کی کوشش کی لیکن خون رسنے کی وجہ سے اسکی ہمت جواب دینے لگی تھی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویڈیو بنانے والے لوگوں نے انہیں اسپتال پہنچانے کی پہل نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: جموں میں مبارک منڈی ہیریٹیج کمپلیکس کی بحالی کا کام حکومت کی توجہ کا منتظر - MUBARAK MANDI HERITAGE COMPLEX

گولی لگنے کے چند منٹ بعد اسے گاڑی سے اتار کر گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جائے وقوعہ مولانا آزاد اسٹیڈیم سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر ہے جہاں 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب منعقد ہوگی۔ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے لیکن اسکے باوجود اس علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ جموں میں 20 دنوں کے اندر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 3 جنوری کو نیو پلاٹ علاقے میں بی جے پی لیڈر کے بیٹے پر پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار نے حملہ کیا تھا۔

Last Updated : Jan 21, 2025, 4:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.