ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں تیندوے کی موجودگی سے علاقے میں خوف کا ماحول - LEOPARD CREATE PANIC IN PULWAMA

پلوامہ میں چیتے سے لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ بھاگنے میں کامیاب رہا۔

پلوامہ میں تیندوے کی موجودگی سے علاقے میں خوف کا ماحول
پلوامہ میں تیندوے کی موجودگی سے علاقے میں خوف کا ماحول (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 21, 2025, 4:48 PM IST

پلوامہ : ضلع پلوامہ کے کاچھپورہ علاقوں میں تیندوے کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم چیتے کو پکڑنے کے لیے علاقے میں متحرک ہوگئی تاہم تیندوا بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔ پلوامہ کے کاچھ پورہ میں تیندوے کی موجودگی سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن فورس کی ٹیم نے چیتے کو پکڑنے کی پوری کوشش کی اور محمکہ کے ملازمین نے چیتا کو ڈاٹ بھی لگایا تاہم ڈاٹ لگانے کے باوجود وہ بھاگنے میں کامیاب ہوگیا اور تیندوے کو پکڑنے کی کوشش ناکام ہوئی تاہم اسے جاری رکھا گیا ہے۔

علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں تیندوے کی موجودگی سے خوف و ہراس کا ماحول ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے اور محکمہ جنگلی حیات چیتے کو پکڑنے کی کوشش کررہا ہے۔ وائلڈ لائف پروٹیکشن ٹیم کے انچارج مدثر احمد بٹ نے بتایا کہ تیندوے کا سراغ لگانے کے لیے آپریشن جاری ہے اور جلد ہی تیندوے کو پکڑ لیا جائے گا، جس کے بعد اسے جنگل کے علاقہ میں چھوڑ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ، ’آدم خور‘ تیندوا وائلڈ لائف کی گرفت میں - Man Eater Leopard Captured - MAN EATER LEOPARD CAPTURED

انہوں نے کہا کہ ٹیم مسلسل کوششوں میں لگی ہوئی ہے اور لیپرڈ پر ٹرنک فائر کرنے میں کامیاب رہی۔ انہوں نے علاقے کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ تیندوے کا سراغ لگانے تک محتاط رہیں۔ اطلاع کے مطابق چیندوے کو پکڑنے کی کوششوں کے دوران محمکہ کا ایک ملازم معمولی زخمی ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.