ETV Bharat / bharat

'پچیس لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کرائے گئے'

جگن نے وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ آندھراپردش میں طبی سہولیات میں نمایاں بہتری لانے کے لیے مدد فراہم کرے۔

'پچیس لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کرائے گئے'
'پچیس لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کرائے گئے'
author img

By

Published : Aug 11, 2020, 2:32 PM IST

آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہا ہے کہ ریاست میں 25لاکھ سے زیادہ کورونا کے ٹسٹ کروائے گئے ہیں۔

ہر دس لاکھ میں سے 47,459افراد کے یہ معائنے کئے گئے۔ وزیراعظم کی جانب سے کی گئی ویڈیو کانفرنس میں حصہ لیتے ہوئے جگن موہن ریڈی نے کہاکہ اس وبا سے اے پی میں اموات کی شرح 0.89فیصد ہی ہے۔کلسٹرس میں 85تا90فیصد ٹسٹ کروائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جلد ہی مثبت معاملات کا پتہ چلایاجارہا ہے جس سے اموات کی شرح میں کمی میں مدد مل رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ طبی خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ الگ تھلگ رکھنے کا انتظام بھی حکومت کی جانب سے کیا جارہا ہے۔کوویڈ وبا کے وقت ریاست میں وائرالوجی لیب نہیں تھا تاہم اب ہر ایک کروڑ افراد میں سے تقریبا47000افراد کے معائنے کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں لیابز کی سہولیات دستیاب ہیں۔

138سرکاری اورپرائیویٹ اسپتالوں کا استعمال کوویڈ اسپتالوں کے طورپر کیاجارہا ہے۔37ہزار بستر دستیاب ہیں اور کوویڈ کے 101مراکز بنائے گئے ہیں۔

قبل ازیں صرف 3286ہی آکسیجن سرکاری اسپتالوں میں تھے تاہم اب ان کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے ان کو11ہزار کردیاگیا ہے۔ کوویڈ سے پہلے صرف 443 ہی ایمبولنس دستیاب تھیں۔کوویڈ کے دوران مزید 768 ایمبولنس گاڑیاں مہیا کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس پڑوسی ریاستوں جیسے بڑے شہر اور ان شہروں کی طرح بڑے انفراسٹرکچر والے اسپتال نہیں ہیں۔جگن نے وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ ریاست میں طبی سہولیات میں نمایاں بہتری لانے کے لئے مدد فراہم کرے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف شاعر راحت اندوری کورونا سے متاثر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.