ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر اننت ناگ میں کھُرم درگاہ حضرت بل میں موئے مقدس کی نشاندہی - glimpse of the holy relic

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

عید میلاد کے موقع پر ضلع اننت ناگ میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ درگاہ حضرت بل کھرم میں وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں عقیدت مندوں نے نماز جمعہ میں شرکت کی اور نماز جمعہ کے بعد فرزندان توحید موئے مقدس سے فیضیاب ہوئے۔

مقدس آثار کی ایک جھلک
مقدس آثار کی ایک جھلک (Etv Bharat)

اننت ناگ (جموں و کشمیر): وادی کشمیر کی مختلف درگاہوں سمیت جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کی مختلف درگاہ میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقعے پر جمعہ کے روز روح پرور تقریب کا اہتمام کیا گیا اور تبرکات کی نشاندہی کی گئی۔

مقدس آثار کی ایک جھلک (Etv Bharat)
مقدس آثار کی ایک جھلک
مقدس آثار کی ایک جھلک (Etv Bharat)

جنوبی کشمیر کی مشہور درگاہوں میں ضلع کولگام کے کیموہ میں شیخ العالم درگاہ، اننت ناگ کی درگاہوں میں حضرت بل کھرم اور کعبہ مرگ درگاہ میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلہ میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

مقدس آثار کی ایک جھلک
مقدس آثار کی ایک جھلک (Etv Bharat)

اننت ناگ ضلع میں سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل کھرم میں منعقد ہوئی جہاں پر وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں عقیدت مندوں نے نماز جمعہ میں شرکت کی۔ درگاہ پر نماز جمعہ کے بعد موئے مقدس کی نشاندہی کی گئی جس سے فرزندان توحید فیضیاب ہوئے۔

مقدس آثار کی ایک جھلک
مقدس آثار کی ایک جھلک (Etv Bharat)

درگاہوں پر شب خوانی بھی گئی اور اس دوران خصوصی دعائیں اور درود و اذکار کی تقاریب بھی آراستہ کی گئیں۔ وہیں نماز جمعہ کے بعد بیشتر عقیدت مند موئے مقدس کے دیدار سے دوبارہ فیضیاب ہونے کے لئے درگاہ میں ہی رک گئے اور نماز عصر کے دوران بھی دیدار کیا۔

اس دن کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے زائرین کی سہولیات کے لئے تمام انتظامات کئے گئے تھے، تاکہ زائرین کو کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:

کھرم درگاہ وقف بورڈ کے منتظم نے کہا کہ عقیدت مندوں کو ہر طرح کی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے وقف بورڈ نے قبل از وقت انتظامات کئے تھے، انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ زائرین کی خدمات کے لئے ہمیشہ سے سنجیدہ ہے اور انہیں کسی بھی شکایت کا موقعہ نہیں دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.