ETV Bharat / bharat

دسہرہ کی تعطیلات کا اعلان، چیک کریں کس ریاست میں کتنی چھٹیاں - Dussehra Holidays

تلگو ریاستوں، تلنگانہ اور آندھرا پردیش نے اسکولوں کے لیے 2024 میں دسہرہ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ تیلگو ریاستوں میں دسہرہ کا تہوار بڑے جوش وخروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ تلگو ریاستوں کے علاوہ کرناٹک میں بھی اسکولوں کو دسہرہ کی تعطیلات دی جاتی ہیں۔

دسہرہ کی تعطیلات کا اعلان
دسہرہ کی تعطیلات کا اعلان (Getty Images)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2024, 3:17 PM IST

ستمبر مہینے میں بارشوں اور تہواروں کی وجہ سے اسکولوں کو کافی چھٹیاں ملیں۔ اب اکتوبر کا مہینہ آ رہا ہے جس کا بچے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کیونکہ اس مہینے میں دسہرہ کی تعطیلات ہیں۔ ریاستی حکومتوں نے دسہرہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

تلنگانہ میں دسہرہ تعطیلات 2024:

تلنگانہ کے محکمہ تعلیم نے 2 اکتوبر سے 14 اکتوبر 2024 تک تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے دسہرہ کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ 15 اکتوبر 2024 سے اسکول دوبارہ کھلیں گے۔ تعطیلات کے بعد ایس اے ون یعنی سممیٹیو اسسمنٹ امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔

آندھرا پردیش میں دسہرہ تعطیلات 2024:

آندھرا پردیش میں دو اکتوبر کے بجائے حکومت نے دسہرہ کی تعطیلات کا آغاز 4 اکتوبر سے کیا ہے جو 13 اکتوبر 2024 تک رہیں گی۔ اس طرح سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے 10 دن کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں دسہرہ اور سنکرانتی دو بڑے تہوار ہیں۔ وزیر تعلیم نارا لوکیش نے پہلے ہی اسے آندھرا پردیش اکیڈمک کیلنڈر میں شامل کیا تھا۔

تمام ریاستوں میں دو اکتوبر کو گاندھی جینتی کی تعطیل کے علاوہ 12 اکتوبر کو دسہرہ کی تعطیل رہے گی۔ تلگو ریاستوں کے علاوہ ملک کی دیگر ریاستوں میں دیوالی کی تعطیل یکم نومبر 2024 کو ہے اس دن تمام اسکولوں، کالجوں اور دفاتر کے لیے چھٹی ہوگی۔ تلگو ریاستوں میں جس طرح دسہرے کی تعطیلات دی جاتی ہیں اسی طرح مہاراشٹر سمیت دیگر ریاستوں میں دیوالی کی تعطیلات دی جاتی ہیں جس میں تمام اسکول بند رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.