چنئی: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بھارت کے اسٹار بلے باز شبمن گل نے شاندار سنچری اسکور کی۔ 25 سالہ دائیں ہاتھ کے اس بلے باز کے ٹیسٹ کیریئر کی یہ 5ویں سنچری ہے۔
شبمن گل، چنئی ٹیسٹ کے تیسرے دن سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کے لیے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں ویراٹ کوہلی کے بعد دوسرا مقام حاصل کرلیا۔
Aaj ka toh din hi 𝙎𝙝𝙪𝙗𝙝 hai! 🤌🏻
— JioCinema (@JioCinema) September 21, 2024
Shubman Gill joins the centurion party with a stylish 💯#INDvBAN #IDFCFirstBankTestSeries #JioCinemaSports pic.twitter.com/ZpcuwZyjxQ
ہفتہ کو بنگلہ دیش کے خلاف بنائی گئی سنچری گل کی ٹیسٹ کرکٹ اور ڈبلیو ٹی سی میں 5ویں سنچری ہے جس کی وجہ سے وہ اب ویراٹ کوہلی، رشبھ پنت اور میانک اگروال کی 4-4 سنچریوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) کی تاریخ میں بھارت کے لیے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا مجموعی ریکارڈ کپتان روہت شرما کے نام ہے۔ 37 سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے اب تک کھیلے گئے 33 ڈبلیو ٹی سی میچوں میں 9 بار 100 رنز کا ہندسہ عبور کیا ہے۔
ڈبلیو ٹی سی میں بھارت کے لیے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی
1- روہت شرما - 9 سنچری
2- شبمن گل - 5 سنچری
3- ویراٹ کوہلی - 4 سنچری
4- میانک اگروال - 4 سنچری
5- رشبھ پنت - 4 سنچری
واضح رہے کہ چنئی ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارت نے اپنی دوسری اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز پر ڈکلیئر کر دی ہے۔ جس کے ساتھ بھارت کو بنگلہ دیش پر مجموعی طور پر 514 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں شبمن گل اور رشبھ پنت نے سنچری اسکور کی۔ پنت 109 رنز بنانے کے بعد مہدی حسن معراج کا شکار بنے جبکہ گل 119 رنز بنانے کے بعد ناٹ آوٹ رہے۔
قابل ذکر ہے کہ شبمن گل نے 8 مارچ 2024 کو انگلینڈ کے خلاف دھرم شالہ میں اپنے آخری ٹیسٹ میں بھارت کے لیے سنچری بنائی تھی۔ لیکن، وہ چنئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے تھے۔