ETV Bharat / sports

رشبھ پنت نے ایم ایس دھونی کے اس ریکارڈ کی برابری کی - Ind vs Ban 1st Test - IND VS BAN 1ST TEST

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھارتی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے اپنی چھٹی ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔ جس کے ساتھ پنت نے وکٹ کیپر کے طور پر سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریوں کے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے۔

RISHABH PANT
بھارتی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت (AP PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 21, 2024, 2:48 PM IST

چنئی: بھارتی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے 21 ستمبر کو چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سنچری کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی۔

ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں رشبھ پنت کم اسکور پر آؤٹ ہوگئے تھے، لیکن انہوں نے دوسری اننگز میں شاندار سنچری بنائی اور سابق ہندوستانی کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کے ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے لیے سب سے زیادہ سنچریوں کے ریکارڈ کی برابری کی۔ جبکہ ریدھیمان ساہا تین سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

بھارت کے لیے نامزد وکٹ کیپرز کے طور پر سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچری

  • رشبھ پنت 6 سنچری (58 اننگز)
  • ایم ایس دھونی 6 سنچری (144 اننگز)
  • ریدھیمان ساہا 3 سنچری (54 اننگز)

واضح رہے کہ پنت نے محض 124 گیندوں میں اپنی چھٹی سنچری مکمل کی۔ پنت نے 128 گیندوں پر 13 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 109 رنز بنا کر پویلین لوٹے، انھیں اسپنر مہدی حسن معراج نے اپنی ہی گیند پر کیچ آوٹ کرکے پویلین کی راہ دکھائی۔

قابل ذکر یہ ہے کہ رشبھ پنت کے پاس جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ممالک میں کسی بھی دوسرے ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز سے زیادہ سنچریاں ہیں۔ ان کی چھ میں سے چار سنچریاں ہندوستان سے باہر آئی ہیں۔

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے اپنی دوسری اننگز 4 وکٹ پر 287 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی ہے جس کی وجہ سے بھارت نے بنلہ دیش کے ساتھ جیت کے لیے 515 رنز کا ٹارگیٹ رکھا ہے کیونکہ انھیں پہلی اننگز میں 227 رنز کی برتری حاصل تھی۔ پنت کے علاوہ شبھمن گل نے بھی سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں

جسپریت بمراہ نے بنگلہ دیش کے خلاف چنئی میں تاریخ رقم کر دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.