Blast at Karachi University: کراچی یونیورسٹی میں دھماکہ، چار ہلاک - کراچی بلاسٹ میں چینی شہری ہلاک
پاکستان کی کراچی یونیورسٹی میں دھماکے کی اطلاع ہے جس میں چار ہلاک اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ Blast in Pakistan
پاکستانی میڈیا کے مطابق ٹیلی ویژن فوٹیج میں ایک سفید وین کو آگ کے شعلے میں دیکھا گیا جس کی باقیات سے دھویں کے بادل کی طرح اٹھ رہے تھے۔ جائے وقوعہ پر موجود پولیس اور راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ ریسکیو افسران نے بتایا کہ مسکان چورنگی کے قریب وین میں دھماکہ ہوا۔ تاہم پولیس نے ابھی تک دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ انسداد دہشت گردی اور ایس ایس پی ایسٹ کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی۔ سندھ پولیس کے سربراہ کے مطابق کراچی یونیورسٹی کے شعبہ کامرس کے باہر ہونے والے دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔ آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی۔ سی ایم کے دفتر سے ایک ہینڈ آؤٹ میں افسر کے حوالے سے بتایا گیا کہ دھماکہ تقریباً 2:30 بجے کامرس ڈیپارٹمنٹ کے باہر ہوا۔
-
Three Chinese nationals among 4 killed in Karachi blast
— ANI Digital (@ani_digital) April 26, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Read @ANI Story | https://t.co/fm6m3vtt7i
#ChineseNationals #KarachiBlast pic.twitter.com/wJE4QofpB4
">Three Chinese nationals among 4 killed in Karachi blast
— ANI Digital (@ani_digital) April 26, 2022
Read @ANI Story | https://t.co/fm6m3vtt7i
#ChineseNationals #KarachiBlast pic.twitter.com/wJE4QofpB4Three Chinese nationals among 4 killed in Karachi blast
— ANI Digital (@ani_digital) April 26, 2022
Read @ANI Story | https://t.co/fm6m3vtt7i
#ChineseNationals #KarachiBlast pic.twitter.com/wJE4QofpB4
تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے باہر دھماکے کے نتیجے میں تین چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور دیگر 4 زخمی ہو گئے۔ سندھ کے آئی جی پولیس مشتاق احمد مہر نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو رابطہ کرنے پر بتایا کہ دھماکہ تقریباً ڈھائی بجے کراچی یونیورسٹی کی وین میں ہوا۔ کراچی یونیورسٹی کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ہلاک افراد میں سے 3 چینی شہری ہیں، ان کی شناخت کنفیوشش انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہوانگ گوئپنگ، ڈنگ موپینگ، چین سائی اور ڈرائیور خالد کے نام سے ہوئی۔ ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں میں وانگ یوکنگ اور حامد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ کے ہلاک ہونے کے سوگ میں کراچی یونیورسٹی میں بدھ تعلیمی اور انتظامی معاملات معطل رہیں گے۔