برفباری کے بعد جموں و کشمیر کا پُرکشش نظارہ - برفباری کشمیر

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 16, 2024, 9:27 PM IST

جموں و کشمیر میں حالیہ برفباری نے جنت جیسی وادی کو اور بھی حسین کر دیا ہے۔حالیہ دنوں  پہاڑی علاقوں میں بھاری برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں درمیانہ درجہ کی برفباری نے جموں و کشمیر میں خشک موسم کا خاتمہ کیا ہے۔برفباری کے بعد پیڑ پودے پہاڑ برف کی سفید چادر میں لپٹ گئے اور ہر سو برف ہی برف نظر آرہی ہے۔ برف نے وادی کشمیر کے حُسن میں اور نکھار بخشا، جس کو دیکھ کر دیکھنے والے دھنگ رہ جاتے ہے اور وادی کشمیر کا دورہ کرنے ہر مجبور ہوجاتے ہے۔یہ وہی کشمیر ہے جسے مغربی سیاح فرانکوئس برنیئر نے پہلی بار Paradise of the East(مشرق کی جنت) قرار دیا اور جہانگیر نے کہا تھا کہ "اگر فردوس بروئے زمین است ہمیں است و ہمیں است ہمیں است"معنی اگر زمین پر کہیں کوئی جنت ہے.. تو وہ یہی ہے... وہ یہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.