راگھو چڈھا نے راجیہ سبھا میں کون سے دو آئی پی ایل کا ذکر کردیا؟ - Indian Paper Leak - INDIAN PAPER LEAK
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : Jul 4, 2024, 4:09 PM IST
راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک میں بحث کے دوران عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے حکومت سے کئی سوال کیے۔ اسی دوران انھوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت دو آئی پی ایل ہیں، ایک میں گیند اور بلے کا کھیل ہوتا ہے جس کو انڈین پریمیئر لیگ کہتے ہیں اور دوسرے آئی پی ایل میں نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیل ہوتا ہے، جسے انڈین پیپر لیک کہتے ہیں۔ اس کے بعد راگھو نے کئی پیپر لیکس کا ذکر بھی کیا جس پر حکومتی اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے اس کی تصدیق کرنے کو کہا گیا جس پر راگھو نے کہا کہ میں ان پیپر لیکس کی تصدیق کرسکتا ہوں۔