رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کی اہمیت - second Ashra of ramadan - SECOND ASHRA OF RAMADAN

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 22, 2024, 7:47 PM IST

حیدرآباد: ای ٹی وی بھارت کے رونقِ رمضان پروگرام کے تحت آج دوسرے عشرے کی اہمیت کے بارے میں مفتی سید بہاءالدین زبیر نقشبندی صاحب نے روشنی ڈالی۔ انہوں نے دوسرے عشرے کے حوالے سے بیان فرمایا کہ یہ عشرہ مغفرت کا ہے۔ مفتی سید بہاءالدین نقشبندی صاحب نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ماہ رمضان کے دوسرے عشرے میں بھی کثرت کے ساتھ استغفار فرمایا کرتے تھے۔

 آپﷺ لوگوں سے فرماتے تھے کہ اس ماہِ مبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت کیا کرو اور استغفار کیا کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ درگزر کرنے والا ہے۔ وہ غفور الرحیم ہے۔ وہ اپنے بندوں کو معاف فرمائے گا۔ انہوں نے کہا کہ توبہ صرف زبان سے استغفرُللہ کہنے کا نام نہیں ہے بلکہ اس پر عمل بھی کرنا ضروری ہے، استغفار کرنے کے بعد بندہ گناہ کی طرف لوٹ کر نہ جانے کا مصمم ارادہ کرلے تو اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ضرور معاف کرے گا۔  اگر بندہ اللہ کہ طرف ایک قدم بڑھاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی جانب دس قدم بڑھاتا ہے۔ یقیناً اللہ تعالیٰ بخشش کرنے والا ہے وہ ہر ایک شےء پر قادر ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.