دیش میرا رنگیلا گنگنانے والی مصری بچی کی سریلی آواز، پی ایم مودی بھی ہوئے مسحور - قاہرہ

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 30, 2024, 3:58 PM IST

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بھارتی سفارتخانہ 'انڈیا ہاؤس' میں 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دوران ایک مصری بچی کریمان نے حب الوطنی پر گیت "دیش میرا رنگیلا" گنگنا کر سب کو اپنی سریلی آواز سے مسحور کردیا۔ اس کی ایک ویڈیو کلپ مصر میں بھارتی سفارتخانہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ہے جسے کافی زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔ یہاں تک وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرکے لکھا ہے کہ  مصر سے کریمان کی یہ پیش کش سریلی ہے! میں اس کاوش کے لیے اسے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.