راشٹرپتی بھون سے وزیراعظم عہدے کی حلف برداری تقریب براہ راست - PM Modi Oath Ceremony - PM MODI OATH CEREMONY
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : Jun 9, 2024, 6:47 PM IST
|Updated : Jun 9, 2024, 10:16 PM IST
چار جون کو لوک سبھا انتخابات 2024 میں این ڈی اے اتحاد کو واضح اکثریت ملنے کے بعد نریندر مودی آج راشٹرپتی بھون میں مسلسل تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیں گے۔ نامزد وزیر اعظم نریندر مودی کو صدر دروپدی مرمو حلف دلائیں گی۔ اس حلف برادری تقریب میں مودی کابنیہ کے بھی کئی اہم وزراء حلف لیں گے۔ واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے زیر قیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) اتحاد کو 293 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی تھی، جو کہ حکومت سازی کے لیے 272 نمبر سے زیادہ ہے۔
Last Updated : Jun 9, 2024, 10:16 PM IST