الیکشن کمیشن آف انڈیا کی پریس کانفرنس راست - Announcement of Assembly Elections - ANNOUNCEMENT OF ASSEMBLY ELECTIONS

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 16, 2024, 3:12 PM IST

نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا جموں وکشمیر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کہا جا رہا ہے کہ کمیشن اتر پردیش اور بہار اسمبلی ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا بھی اعلان کر سکتا ہے۔ جموں و کشمیر میں 10 سال بعد اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ جموں و کشمیر میں 2014 میں آخری بار انتخابات ہوئے تھے۔ نئی دہلی کے وگیان بھون میں الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس جاری ہے۔ جموں و کشمیر میں 10 سال بعد اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ یہاں آخری بار انتخابات 2014 میں ہوئے تھے۔ یہاں کی 87 سیٹوں میں سے پی ڈی پی نے 28، بی جے پی کو 25، نیشنل کانفرنس نے 15 اور کانگریس کو 12 سیٹیں حاصل کیں۔ بی جے پی اور پی ڈی پی نے مل کر حکومت بنائی اور مفتی محمد سعید وزیر اعلیٰ بنے۔ مفتی محمد سعید کا انتقال جنوری 2016 میں ہوا۔ تقریباً چار ماہ تک گورنر راج نافذ رہا۔ بعد میں ان کی بیٹی محبوبہ مفتی وزیر اعلیٰ بنیں۔ لیکن یہ اتحاد زیادہ دیر نہیں چل سکا۔ 19 جون 2018 کو بی جے پی نے پی ڈی پی سے اتحاد توڑ دیا۔ ریاست میں گورنر راج نافذ ہو گیا۔ اس وقت وہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا موجود ہیں۔ ہریانہ اور مہاراشٹر کی قانون ساز اسمبلیوں کی میعاد بالترتیب 3 نومبر اور 26 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ آخری تاریخ 30 ستمبر سے قبل جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے حال ہی میں جموں و کشمیر اور ہریانہ کا دورہ کیا تھا تاکہ انتخابات کی تیاریوں کی نگرانی کی جاسکے لیکن کمیشن نے اب تک مہاراشٹر کا دورہ نہیں کیا ہے۔ 

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.