لائیو پریس کانفرنس: عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید کی پریس کانفرنس - Engineer Rashid - ENGINEER RASHID

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2024, 3:28 PM IST

بارہمولہ: عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید ساڑھے پانچ سال سے تہاڑ جیل میں قید تھے۔ انجینئر رشید کو بدھ کے روز عبوری ضمانت ملنے کے بعد وہ آج یعنی جمعرات کی صبح کشمیر پہنچے۔ وہ سرینگر ہوائی اڈے سے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کی جانب روانہ ہوئے۔ قبل ازیں صحافیوں سے مختصر بات چیت میں ای آر رشید نے کہا کہ وہ مسئلۂ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔ اور کشمیری عوام کے کھوئے ہوئے وقار اور عزت کو واپس لانے کے لیے وہ جدوجہد کر رہے ہیں۔ اب چونکہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں الزامات اور جوابی الزامات کا دور دورہ ہے۔ دو روز قبل ہی انجینئر رشید پر عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے لب کشائی کی تھی۔ جس پر رشید نے صحافی حضرات کو بتایا کہ وہ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے ان الزامات پر کچھ نہیں کہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو زیر نہیں کرسکتی۔ کشمیری عوام امن چاہتے ہیں لیکن یہ امن قبرستان کا امن نہیں بلکہ عزت و وقار کا امن ہوگا۔ 

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.