لال قلعہ سے جشن آزادی کی تقریب، پی ایم مودی کا خطاب لائیو - Live From Red Fort - LIVE FROM RED FORT
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : Aug 15, 2024, 7:36 AM IST
|Updated : Aug 15, 2024, 9:43 AM IST
دہلی: آج ملک کو برطانوی حکومت سے آزاد ہوئے 77 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ پورا بھارت آج اپنا 78واں یوم آزادی منا رہا ہے۔ دہلی کے لال قلعہ سے مرکزی تقریب شروع ہو چکی ہے۔ اس موقعے پر آج وزیر اعظم مودی مسلسل 11ویں بار قومی پرچم لہرایا۔ وزیر اعظم نریندر مودی یوم آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کر رہے ہیں۔ اس عظیم الشان تقریب کے پیش نظر پوری دہلی میں سکیورٹی کا سخت پہرہ ہے۔ لال قلعہ پر مرکزی تقریب کے پیش نظر دہلی کی حفاظت کے لیے این ایس جی، ایس پی جی، نیم فوجی دستوں اور دہلی پولیس کے 35 ہزار سے زائد اہلکاروں کو سیکورٹی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ لال قلعہ میں ہونے والی تقریب میں ملک بھر سے تقریباً چھ ہزار خصوصی مہمان شریک ہیں۔
Last Updated : Aug 15, 2024, 9:43 AM IST