ETV Bharat / jammu-and-kashmir

دودھ مرگ ترال میں سالانہ عرس عقیدت سے منایا گیا - ANNUAL URS CELEBRATED IN TRAL

ترال کے دودھ مرگ میں حضرت سید محمد مقبول شاہ بخاری المعروف پیر متو کا سالانہ عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

دودھ مرگ ترال میں سالانہ عرس عقیدت سے منایا گیا
دودھ مرگ ترال میں سالانہ عرس عقیدت سے منایا گیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 12, 2025, 4:42 PM IST

Updated : Jan 12, 2025, 4:55 PM IST

ترال : ترال میں شدید سردی کے باوجود دودھ مرگ میں حضرت سید محمد مقبول شاہ بخاری المعروف پیر متو کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ گزشتہ شب سے ہی عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا ہے۔ اور رات بھر جہاں ذکر وا ذکار، خطمات المعظمات اور درود و سلام کی محفلیں آراستہ ہوئیں۔ اور علمائے کرام نے اولیاء کرام کے مناقب اور کمالات پر مفصل روشنی ڈالی رات بھر نزدیکی دیہات سے آئے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شب خوانی میں محو رہی۔

دودھ مرگ ترال میں سالانہ عرس عقیدت سے منایا گیا (Etv Bharat)

اس کے علاوہ آستان عالیہ پر دن بھر خصوصی دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ دن بھر علاقے میں رونق رہی جس دوران مرد، خواتین، بچے، بوڑھے سبھی آستان عالیہ پر حاضری ہو کر اللہ رب العزت سے اپنی مغفرت سمیت دیگر حاجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں عقیدت مندوں کے لیے مفت لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ سجادہ نشین مولوی عبداللہ کھاری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا حضرت پیر متو کا 32 واں عرس مبارک حسب روایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جس دوران عالمی امن و مان اور مسلم امت کی سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: مرہامہ بجبہاڑہ علاقہ میں بابا الاداد ریشی کا عرس منایا گیا، زول اور چراغاں کا اہتمام - URS OF BABA ILLADAD RESHI

انہوں نے بتایا کہ اولیاء کرام اللہ کی تعلیمات کا اصل مقصد مخلوق کو اپنے خالق کی پہچان کرانا ہے۔ اور اسی لئے اولیاء عظام کی تعلیمات پر عمل باعث افتخار ہے تاہم انہوں نے شکایت کی کہ زیارتِ گاہ پر باتھ روم نہ ہونے سے زایرین کو مشکلات درپیش ہوی اس لیے انتظامیہ کو اس حوالے سے اقدامات کرنے چاہیے۔ وہیں لار شریف گاندربل سے تعلق رکھنے والے ایک عالم۔ دین نے بتایا کہ اس وقت امت میں جو بکھراؤ ہوا ہے اولیاء کرام کی تعلیمات سے ہی ان مسائل سے نجات مل سکتی ہے۔

Last Updated : Jan 12, 2025, 4:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.