محمد شامی اہل خانہ کے ساتھ ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچے - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 26, 2024, 5:35 PM IST

امروہہ: بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیندباز محمد شامی اہل خانہ کے ساتھ لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالنے امروہہ میں اپنے پولنگ اسٹیشن پہنچے۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کرکٹر محمد شامی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہر شہری کو اپنا ووٹ ڈالنے اور اپنی پسند کی حکومت منتخب کرنے کا حق ہے، یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ پی ایم مودی نے اپنی تقریر کے دوران میرا نام لیا اور میرے کھیل کی تعریف کی۔

آج لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتر پردیش کی 80 میں سے 8 سیٹوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ ان 8 سیٹوں میں امروہہ، میرٹھ، باغپت غازی آباد، بلند شہر، گوتم بدھ نگر، علی گڑھ، متھرا شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.