دہلی میں پانی کی قلت کے خلاف خواتین کا مٹکا پھوڑ احتجاج - Delhi Water Protest - DELHI WATER PROTEST
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : May 30, 2024, 7:08 PM IST
|Updated : May 30, 2024, 7:35 PM IST
نئی دہلی: پانی کی قلت سے پریشان دہلی کے رنگ پوری گاؤں کی ہریجن بستی کی خواتین نے جمعرات کو مٹکا پھوڑ کر دہلی سرکار کے خلاف احتجاج کیا۔ اس دوران خواتین نے 'پانی دو پانی دو' سمیت دہلی جل بورڈ اور دہلی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج میں شریک خواتین کا کہنا ہے کہ ہم گزشتہ کئی سالوں سے پانی کی قلت سے نبرد آزما ہیں لیکن ابھی تک پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔ پانی کے لیے در در بھٹکنا پڑتا ہے، ہمارے علاقے میں پانی کا مسئلہ بہت سنگین ہے۔ اس سلسلے میں ہم نے کئی بار مقامی ایم ایل اے اور دہلی جل بورڈ سے شکایت بھی کی ہے لیکن پھر بھی ہمیں پانی نہیں مل پا رہا ہے۔ اتنی شدید گرمی میں ہم پانی کے بغیر کیسے زندہ رہیں گے؟