چار سو پار کا نعرہ دراصل امبیڈکر کے قانون کو ختم کرنے کا نعرہ ہے: اویسی - Asaduddin Owaisi - ASADUDDIN OWAISI
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : May 13, 2024, 6:02 PM IST
|Updated : May 13, 2024, 6:22 PM IST
حیدرآباد: ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی، امیدوار حلقہ پارلیمانی حیدرآباد نے آج اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ متعلقہ پولنگ بوتھ پہنچ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پارلیمانی انتخابات ملک کی تاریخ میں سب سے اہم ہے، آپ تمام لوگ اپنے اپنے پولنگ بوتھ پہنچ کر اپنے حق رائے دہی کا ضرور استعمال کریں۔
اسدالدین اویسی نے عوام سے خواہش کی کہ وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر کے جمہوریت کو مستحکم کریں۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں مختلف چیلنجز درپیش ہیں نریندر مودی حکومت نے روزگار و تعلیم کے میدان میں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا جس سے اس شعبہ میں کافی دشواریاں درپیش ہیں۔