ETV Bharat / state

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں فائرنگ، دو ملازمین زخمی، ویڈیو دیکھیں - Firing in AMU - FIRING IN AMU

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں فائرنگ کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ اس واقعے میں دو ملازمین زخمی ہوگئے ہیں۔ جن پر فائرنگ کی گئی دونوں بھائی ہیں۔ دونوں افراد کو جے این میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں فائرنگ کا واقعہ
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں فائرنگ کا واقعہ (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 24, 2024, 11:18 AM IST

Updated : Jul 24, 2024, 11:49 AM IST

علیگڑھ: علیگڑھ میں واقع علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اے ایم یو دو ملازمین پر فائرنگ کی گئی ہے۔ فائرنگ میں زخمی ہوئے ملازمین کو علاج کے لیے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں داخل کروایا گیا ہے۔ فائرنگ میں زخمی دونوں بھائی ہیں۔ زخمی لوگوں میں سے ایک نام ندیم اور دوسرے کا نام کلیم ہے۔ ایک کے سر اور دوسرے کے پیٹ میں گولی لگی ہے۔ فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمین گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں فائرنگ (ETV Bharat)

انتظامیہ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کیمپس کے اندر دو ملزمین پر اس وقت فائرنگ کردی گئی جس وقت وہ اپنے دفتر جا رہے تھے۔ فائرنگ میں ایک کے سر اور دوسرے کے پیٹ میں گولی لگی ہے۔ فائرنگ میں شدید زخمی دونوں ملازمین بھائی ہیں جن کا اے ایم یو علاقے کے ہی جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں علاج چل رہا ہے۔ فائرنگ میں زخمی دونوں بھائی ہیں۔ ان کا نام ندیم اور کلیم بتایا جا رہا ہے۔ فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں فائرنگ، دو ملازمین زخمی
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں فائرنگ، دو ملازمین زخمی (علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں فائرنگ، دو ملازمین زخمی)

بتایا گیا ہے کہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کیمپس کے اندر دو ملازمین فائرنگ میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں علاج کے لیے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں داخل کروایا گیا ہے۔ یونیورسٹی کیمپس میں گلستان سید کے قریب فائرنگ ہوئی ہے۔ فائرنگ کی خبر سے یونیورسٹی کیمپس میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ جب کہ دیگر ملازمین اسپتال پہنچ رہے ہیں۔ فی الحال فائرنگ کرنے والوں کے نام کیا ہیں اور فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جھارکھنڈ میں جرائم پیشہ افراد نے تاجر کو گولی مار دی، اسنیچنگ کے دوران فائرنگ

Last Updated : Jul 24, 2024, 11:49 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.