ETV Bharat / state

میں غریب عوام کے بارے میں سوچتا ہوں: جسٹس ابھیجیت گنگو پادھیائے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 9, 2024, 2:34 PM IST

Justice Abhijit Bandyopadhyay on Poor People: جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے آج ایک کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ وہ غریبوں سے متعلق سوچتے ہیں۔ میں غریب آدمی کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں اور غریب عوام کو جلد سے جلد انصاف دلانے کی کوشش کرتا ہوں۔

میں غریب عوام کے بارے میں سوچتا ہوں :جسٹس ابھیجیت گنگو پادھیائے

کولکاتا: کلکتہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے آج ایک کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ وہ غریبوں سے متعلق سوچتے ہیں اور ان کا مقصد انہیں ریلیف دینا ہوتا ہے۔ انہوں نے کیس کی سماعت کے دوران غریب اور لاچار لوگوں کو ذہن میں رکھا ہے۔

کلکتہ ہائی کورٹ کے جج ابھیجیت گنگوپادھیائے نے ایک پرائیویٹ کمپنی کے ذریعہ مزدوروں کی تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔ سماعت کے دوران جسٹس گنگوپادھیائے نے بھرے کمرہ عدالت میں کہاکہ’’میں غریب لوگوں کے بارے میں سوچتا ہوں اور انہیں راحت دینے کی کوشش کرتا ہوں۔ آئیے کیس کی سماعت کے دوران انہیں ذہن میں رکھیں۔جج نے یہ سوال بھی کیا کہ بڑی کمپنیوں کے مالکان مزدوروں کے پیسے کیوں نہیں دیتے حالانکہ ان مزدوروں نے کام کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بڑی کمپنیوں کے مالکان کے پاس پیسے بہت ہیں اس کے باوجود وہ مزدروں کو ان کی اجرت دینے سے گریز کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال بجٹ اجلاس ،لکشمی بھنڈارکی رقم میں اضافہ

جسٹس گنگوپادھیائے نے مزدوروں کو واجبات کی عدم ادائیگی کے بارے میں یہ بھی کہا کہ جا کر دیکھو مالک گھر میں ہاتھی دانت کی کرسی پر بیٹھا ہے۔ بہت سے گزدانت مینار میں بیٹھے ہیں۔ ہمیں ان پسماندہ غریبوں کے بارے میں سوچنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.