نئی دہلی: آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کے لیے کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز یش دیال نے مبینہ طور پر اپنی آفیشل انسٹاگرام اسٹوری پر ایک فرقہ وارانہ پوسٹ شیئر کرنے کے بعد خود کو مشکل میں ڈال دیا۔ یش دیال کی انسٹا اسٹوری کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔ اس پوسٹ کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یش دیال نے اسے ڈیلیٹ کر دیا اور فوراً معافی مانگ لی۔
Yash Dayal Instagram Story آئی پی ایل کھلاڑی کی نفرت انگیز پوسٹ، بعد میں معافی مانگنی پڑی
گجرات ٹائٹنز کی جانب سے کھیلنے والے تیز گیندباز یش دیال نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر نفرت پھیلانے والی پوسٹ شیئر کی تھی جس کے بعد انسٹا اسٹوری کا اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ حالانکہ بعد انہوں اسٹوری ڈیلیٹ کر کے معذرت بھی کر لی۔ Yash Dayal's hate Instagram Story
دراصل گجرات ٹائٹنز کے کھلاڑی یش دیال نے اپنے آفیشل انسٹا ہینڈل پر ایک فوٹو اسٹوری شیئر کی۔ یہ تصویر گذشتہ دنوں دہلی میں پیش آنے والے 'ساکشی قتل کیس' سے متعلق تھی۔ تاہم دیال نے جلد ہی اپنی اسٹوری کو ڈیلیٹ کر دیا اور پھر لوگوں سے معافی مانگی۔
ایک اور انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے یش دیال نے لکھا، دوستو، مجھے افسوس ہے، میں نے غلطی سے ایک پوسٹ شیئر کر دی، آپ سے درخواست ہے کہ نفرت نہ پھیلائیں۔ میں تمام معاشروں اور مذاہب کا احترام کرتا ہوں۔ وہیں سوشل میڈیا پر کچھ لوگ بی سی سی آئی سے اس کھلاڑی کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ہے۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل 2023 کے 13ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کھلاڑی رنکو سنگھ نے گجرات ٹائٹنز کے اس تیز گیند باز کو ایک اوور میں پانچ چھکے لگائے تھے۔ رنکو سنگھ نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف آخری اوور میں کے کے آر کو غیر متوقع فتح دلانے کے لیے پانچ چھکے لگائے۔ اس کے بعد یش دیال کافی دیر تک صدمے میں رہے۔