ETV Bharat / sports

پیرس اولمپکس 2024 :وزیراعظم نریندر مودی کی کھلاڑیوں سے گفتگو - PARIS OLYMPICS 2024

وزیراعظم نریندرمودی نے ہندوستان کے گولڈن بوائے نیرج چوپڑا سمیت پیرس اولمپکس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں سے راست اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ گفتگو کی۔ اس موقع پر تمام کھلاڑیوں نے ہندوستان کے لئے تمغہ جیتنے کا عزم کیا۔

پیرس اولمپکس 2024 :وزیراعظم نریندر مودی کی کھلاڑیوں سے گفتگو
پیرس اولمپکس 2024 :وزیراعظم نریندر مودی کی کھلاڑیوں سے گفتگو ((ANI PHOTOS))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 5, 2024, 5:26 PM IST

نئی دہلی: اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران 2024 کے اولمپکس کے اختتام کے بعد انہیں گھر کا تیار کردہ 'چورما' کھلانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے یہ وعدہ اس وقت کیا جب وزیراعظم مودی نے اپنی رہائش گاہ پر پیرس اولمپکس 2024 کے ہندوستانی دستے سے ملاقات کی۔

اس دوران وزیر اعظم نے تمام کھلاڑیوں سے بھی بات کی۔ اس کے ساتھ کچھ کھلاڑیوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ حصہ لیا جن میں اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو، لولینا بورگوہین ،خاتون باکسر نکہت زرین اور عالمی چمپئن جیولین پھینکنے والے نیرج چوپڑا شامل تھے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور پیرس اولمپکس 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے نیک خواہشات پیش کی۔اس موقع پر نیرج چوپڑانے وزیراعظم نریندر مودی کو بتایا کہ سر میری ٹریننگ پلان کے مطابق چل رہی ہے۔ میں اکثر زخمی ہونے کی وجہ سے کچھ ٹورنامنٹس میں حصہ لینے سے محروم رہا لیکن اب میں کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے پاس حتمی تیاریوں کو مکمل کرنے میں صرف ایک ماہ سے بھی کم وقت ہے، میں نے حال ہی میں فن لینڈ (پاو نورمی گیمز) میں ایک ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیرج چوپڑا 28 رکنی ہندوستانی ایتھلیٹکس ٹیم کی قیادت کریں گے - PARIS OLYMPICS 2024

وزیر اعظم مودی نے کچھ نئے کھلاڑیوں جیسے رمتا جندال (ایئر رائفل شوٹنگ)، ریتیکا ہڈا (کشتی)، آنند پنگھل (کشتی)، نکھت زرین (باکسنگ) وغیرہ سے بات چیت کی اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ پیرس اولمپکس 2024 26 جولائی سے شروع ہوں گے اور 11 اگست کو ختم ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.