دبئی: چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے بیچ کھیلا جانے والا مقابلہ سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ کھیل شائقین کے لیے پاکستان اور بھارت کے بیچ کھیلا جانے والا ہر میچ کسی تہوار سے کم نہیں ہوتا۔
اس مقابلے کو دیکھنے کے لیے شائقین کسی بھی ملک میں نمودار ہو جاتے ہیں۔ پاک بھارت میچ کا ٹکٹ شروع ہی سے مہنگا فروخت ہوتا آیا ہے، لیکن چیمپئنز ٹرافی کا یہ مقابلہ ایک نیا ریکارڈ بنانے جا رہا ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق پاک بھارت میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں 23 فروری کو ہوگا جس کے ٹکٹس 45.6 ملین درہم میں فروخت ہوئے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کا جنون کرکٹ کے چاہنے والوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے دیگر میچز کے ٹکٹس کی بھی حیران کن فروخت ہوئی ہے اور دبئی میں تمام میچز کے ٹکٹس 88.55 ملین درہم میں فروخت ہوچکے ہیں۔
آپ کو یہ جان کر تعجب ہوگا کہ بھارت پاکستان کے بیچ کھیلے جانے والے میچ کی ٹکٹوں کی قیمت 500 درہم سے 12ہزار 500 درہم تک تھی.
دبئی اسٹیڈیم کافی بڑا ہے اور یہاں پچیس ہزار کرکٹ شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک نے 2012 کے بعد سے کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی ہے۔ بھارت نے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کا سفر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جس کے بعد روہت شرما کی قیادت میں مین ان بلیو اپنے تمام چیمپئنز ٹرافی میچ دبئی میں کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں: