ممبئی:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہپت شرما نے بی سی سی آئی کے ذریعہ پوسٹ کردہ ایک ویڈیو میں کہا کہ 2007 ایک مختلف احساس تھا۔ ہم نے دوپہر شروع کی اور شام کا وقت ہے۔ میں 2007 کو نہیں بھول سکتا کیونکہ یہ میرا پہلا ورلڈ کپ تھا لیکن یہ کچھ زیادہ ہی خاص ہے کیونکہ میں ٹیم کی قیادت کر رہا تھا اس لیے یہ میرے لیے بہت فخر کا لمحہ ہے۔
روپت شرما نے کہاکہ میں اس پل کا طویل عرصے سے انتظار کر رہا تھا۔اس کے لئے ہم نے بڑی تیاری کی تھی اس کا فائدہ بھی ہمیں ملا۔اس سے خاص لمحہ اور کیا ہوتا ہے جب ہم ٹرافی جیت کر اپنے ملک واپس آئے ۔
When the nation jumped with joy and celebrated with their heroes 🇮🇳❤️#TeamIndia Captain @ImRo45 shares his feeling of being part of the majestic victory parade 🥳#T20WorldCup | #Champions pic.twitter.com/wVmU9nhT9f
— BCCI (@BCCI) July 5, 2024
ہندوستانی کپتان نے کہاکہ آپ جوش و خروش کا تصور کر سکتے ہیں، یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ نہ صرف ہمارے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے کتنا اہم ہے، اس لیے مجھے بہت خوشی ہے کہ ہم ان کے لیے بھی کچھ حاصل کر سکے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ وانکھیڑے اسٹیڈیم ہمیشہ ہندوستانی کرکٹ شائقین کے دلوں میں زندہ رہے گا کیونکہ ٹیم نے اس مقام پر 2011 کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔ ایک بار سٹیڈیم کے اندر، کپتان نے اپنی ٹیم اور گراؤنڈ کی اہمیت کو تسلیم کرنے کے لیے وقت نکالا
یہ بھی پڑھیں:پی ایم مودی کی ورلڈ چمپیئن ٹیم انڈیا کے ساتھ گفتگو: کوہلی اور روہت کو پی ایم نے کیا کہا؟
روہت نے کہاکہ ورلڈ کپ کو اس جگہ پر لانا جہاں ہندوستان نے 2011 کا ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا ہمارے لیے بہت خاص ہے۔ اس جیت میں تمام کھلاڑیوں نے اپنا کردار ادا کیا۔