حیدرآباد: امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا فائنل میچ 29 جون کو باراباڈوس میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں بھارت نے ہاری ہوئی بازی کو جیت میں تبدیل کرتے ہوئے سات رنز سے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی۔
خطابی جنگ سے پہلے ہی کہا جارہا تھا کہ یہ وراٹ اور روہت کا آخری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہوگا۔ اس پیش گوئی کو ان دونوں کھلاڑیوں نے اس وقت سچ ثابت کردیا جب وراٹ کوہلی نے میچ کے بعد پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا جبکہ روہت شرما نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اپنی سبکدوشی کا اعلان کیا۔
ان دونوں کھلاڑیوں نے کرکٹ کے اس چھوٹے فارمیٹ کے بہترین موڑ پر ایسا فیصلہ کرکے کسی کو حیران نہیں کیا لیکن ٹیم انڈیا اپنے دو ہیروں سے محروم ضرور ہوگئی۔ جہاں ٹیم انڈیا کا 17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی کا خطاب جیتنا بھارتی کرکٹ شائقین کے لیے خوش آئین رہا وہیں ان دونوں کھلاڑیوں کا اس فارمیٹ سے ریٹارئر ہونا اتنا ہی غمگین کرنے دینے والا رہا۔
It's your Captain Rohit Sharma signing off from T20Is after the #T20WorldCup triumph! 🏆
— BCCI (@BCCI) June 29, 2024
He retires from the T20I cricket on a very special note! 🙌 🙌
Thank you, Captain! 🫡#TeamIndia | @ImRo45 pic.twitter.com/NF0tJB6kO1
کپتان روہت شرما نے دنیا میں سب سے زیادہ 159 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں۔ جس میں انہوں نے 151 اننگز میں 32 کی اوسط سے سب سے زیادہ 4231 رنز بنائے۔ اس فارمیٹ میں روہت کا سب سے بڑا انفرادی اسکور 121 رنز ہے۔ روہت نے اس فارمیٹ میں پانچ سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں بھی بنائی ہیں۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 205 چھکے بھی لگائے ہیں۔
وراٹ کوہلی نے میچ کے بعد کہا کہ یہ میرا بھارت کے لیے آخری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تھا۔ ہم سب یہ ورلڈ کپ جیتنا چاہتے تھے، انھوں آگے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ نئی نسل کے لیے جگہ چھوڑ دی جائے، امید ہے کچھ اچھے پلیئرز اس ٹیم کو آگے لے کر جائیں گے۔
وراٹ کوہلی نے بھارت کے لیے 125 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں جس میں انھوں نے 117 اننگز میں 49 کے اوسط سے 4188 رنز بنائے ہیں۔ ان کا اس فارمیٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور 122 ناٹ آوٹ رنز ہے۔ انھوں بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک سنچری اور 38 نصف سنچریاں بھی لگائی ہیں۔ اس فارمیٹ میں کوہلی نے 124 چھکے اور 369 چوکے لگائے۔
💬💬 𝗧𝗵𝗶𝘀 𝘄𝗮𝘀 𝗺𝘆 𝗹𝗮𝘀𝘁 𝗧𝟮𝟬 𝗪𝗼𝗿𝗹𝗱 𝗖𝘂𝗽: Virat Kohli
— BCCI (@BCCI) June 29, 2024
King Kohli bids adieu to the T20I format in style and mutual admiration for Captain Rohit Sharma 👏 🫡
Take A Bow on that glorious T20I career! 🙌#T20WorldCup | #TeamIndia | #SAvIND | @imVkohli pic.twitter.com/xqur8qmHDF
اس کے علاوہ کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سفر بھی شاندار رہا ہے، وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 1292 رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے 2012، 2014، 2016، 2021، 2022 اور 2024 ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔ علاوہ ازیں وہ 2014 اور 2016 میں مسلسل دو مرتبہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بھی منتخب ہوئے۔
ان دونوں سپر اسٹار کھلاڑیوں کا ٹیم انڈیا کے لیے مستقبل میں دستیاب نا ہونا بھارت کے لیے کتنا نقصاندہ ہوگا یا کتنا فائدہ مند ثابت ہوگا یہ وقت کے گردش میں پوشیدہ ہے لیکن ان دونوں کھلاڑیوں کے اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ ٹیم انڈیا نے ورلڈ کپ تو ضرور جیت لیا ہے لیکن وہ اپنے دو ہیروز سے محروم بھی ہوگئی ہے۔