کولکاتا:کلکتہ فٹبال لیگ کے دوسرے میچ میں بھی محمڈن اسپورٹنگ کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔آخری میچ میں خضرپور ایف سی کے خلاف بغیر کسی گول کے ڈرا کھیلنے کے بعد سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن کو کالی گھاٹ ایم ایس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Not the result we wanted but our boys will bounce back in the next match. 💪🏻#JaanJaanMohammedan 💪🏼#BlackAndWhiteBrigade 🤍🖤 #ILeague 🏆 #IndianFootball ⚽ #ISL #CFL2024 pic.twitter.com/ipq1ERFmlF
— Mohammedan SC (@MohammedanSC) July 5, 2024
مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع محمڈن اسپورٹنگ کلب گراونڈ میں میزبان ٹیم (محمڈن اسپورٹنگ) اور کالی گھاٹ ایم ایس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کامظاہرہ کیا۔
کھیل کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لئے جارحانہ رخ اختیار کیا۔دونوں جانب سے پے در پے حملے دیکھنے کوملے۔
کھیل کے 36 ویں منٹ پر پاسنگ درزی نے گول کرکے کالی گھاٹ ایم ایس کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم ابھی اس صدمےسے ابھر پاتی کہ چار منٹ بعد ہی پاسنگ نے ایک اور گول کرکے کالی گھاٹ ایم ایس کو0۔2 کی سبقت دلا دی۔
پہلے ہاف میں محمڈن اسپورٹنگ کی جانب سے کوئی گول نہیں ہوسکا۔دوسرے ہاف میں میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ قدر بہتر کھیل کامظاہرہ کیا اور 82 ویں منٹ پر اشرافیل دیوان کے گول کی بدولت میچ کا اسکور1۔2 کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:خضر پور ایف سی منے محمڈن اسپورٹنگ کو برابری پر روکا -
کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ جاری رہا۔کالی گھاٹ ایم ایس نے 1۔2 گول کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے محمڈن اسپورٹنگ کو شکست سے دوچار کردیا۔