بارہمولہ: جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ڈسٹرکٹ ڈرگ ڈسپوزل کمیٹی نے ضبط کی گئی تقریباً ایک کروڑ مالیت کی منشیات کو تباہ کر دیا۔ اس کارروائی کے دوران ڈرگ ڈسپوزل کمیٹی کی سربراہی ایس ایس پی سوپور شریمتی نے کی۔
دیویا ڈی آئی پی ایس، ایس ڈی پی او سوپور شری سرفراز بشیر، جے کے پی ایس (ممبر) اور ڈی وائی ایس پی ڈار سوپور (ممبر) نے معزز خصوصی عدالت (این ڈی پی ایس) بارہمولہ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے تقریباً ایک کروٹ روپے سے زائد مالیت کی نشہ آور ادویات اور سائیکو ٹراپک اشیاء کو تباہ کیا۔
نارکوٹک/سائیکو ٹراپک ڈرگس کی یہ کھیپ پولیس نے ضلع سوپور کے مختلف تھانوں میں درج 21 مختلف این ڈی پی ایس کیسز کے تحت ضبط کی تھی۔ ان منشیات کو تباہ کرنے کی کارروائی لاسی پورہ پلوامہ میں مخصوص/منظور شدہ جگہ پر ممنوعہ مادے اور اشیا کو جلا کر انجام دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ میں تین منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد
نشہ آور مواد کو جلانے کے دوران 123.728 کلوگرام پوست کا بھوسا/پاؤڈر، 2811 بوتلیں کوڈین فاسفیٹ اور 28316 سپاسموپروکسیون کے کیپسول کو رولز 2022 کے تحت تمام قانونی تقاضوں پر عمل کرتے ہوئے تلف کر دیا گیا اور کورٹ (این ڈی پی ایس) بارہمولہ کی خصوصی ہدایات کی پوری سختی کے ساتھ تعمیل کی گئی۔
مزید پڑھیں: کپواڑہ میں اسلحہ اور منشیات برآمد