جنگل میں دو درجن سے زائد زہریلے سانپ چھوڑ دیے گئے، لوگوں نے راحت کی سانس لی
Published : Sep 20, 2024, 5:21 PM IST
رام نگر:جم کاربٹ نیشنل پارک سے متصل دیہی علاقوں میں پائے جانے والے دو درجن سے زیادہ زہریلے سانپوں کو سیو دی اسنیک سوسائٹی اور محکمۂ جنگلات کی مدد سے جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔ ان سانپوں کو سیو دی اسنیک سوسائٹی اور محکمۂ جنگلات نے رہائشی علاقوں سے بچایا۔ واضح رہے کہ مانسون کے موسم میں گڑھوں میں پانی بھرنے اور درجۂ حرارت میں تبدیلی کی وجہ سے سانپ اپنے سوراخوں سے نکل کر آبادی میں پہنچ جاتے ہیں۔ رام نگر علاقہ جنگل سے متصل ہے اس لیے ہر سال بڑی تعداد میں سانپوں کو بچایا جاتا ہے۔